تہران:10 لاکھ سے زائد ایرانی مزاحمت کار امریکا کے ساتھ زمینی جنگ کے لیے تیار ہیں جبکہ ایرانی شہریوں جن میں خواتین بچے اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں امریکی حملے کے پیش نظر جزیرہ خارگ جانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے عسکری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ 10 لاکھ سے زائد ایرانی مزاحمت کار امریکی افواج کے ساتھ زمینی لڑائی کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے جنوبی محاذ پر زمینی حملہ کرکے "تاریخی غلطی” کرنے کے امکان کے بارے میں بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے ساتھ، ایرانی زمینی مزاحمت کار ایرانی سرزمین پر امریکی فوجیوں کے لیے "تاریخی جہنم” بنانے کے لیے حوصلے بلند کر رہے ہیں۔
امریکا کیلئے جہنم بنادینگے،10 لاکھ مزاحمت کار تیار، ایران میں زمینی جنگ کیلئے جزیرہ خارگ کی طرف نقل مکانی

