Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نیویارک، لاگارڈیا ائیرپورٹ پر جیٹ طیارے کی فائربریگیڈ ٹرک کو ٹکر، پائلٹ، کوپائلٹ ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک :نیویارک کے لاگوارڈیا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایئر کینیڈا ایکسپریس کا علاقائی جیٹ طیارہ فائر بریگیڈ کی گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ اور کو-پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کی دیر گئے پیش آنے والے اس واقعے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
    ہلاکتوں کی اطلاع دینے والے ادارے ’این بی سی نیوز‘ کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں درجنوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔نیوز چینل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فائر ٹرک میں پولیس اہلکار سوار تھے۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ ایک سارجنٹ اور ایک اہلکار کے اعضا ٹوٹ گئے ہیں اور وہ ہسپتال میں مستحکم حالت میں ہیں۔
    ابتدائی مسافر فہرست کے مطابق (جس کی تصدیق ہونا باقی ہے) ایئر کینیڈا ایکسپریس کا CRJ-900 طیارہ جسے ان کا پارٹنر ’جاز ایوی ایشن‘ چلا رہا تھا، مونٹریال سے 72 مسافروں اور عملے کے چار ارکان کو لے کر آ رہا تھا۔ جاز ایوی ایشن کی ملکیت ’کورس ایوی ایشن‘ کے پاس ہے۔
    فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24‘ کے مطابق طیارہ قریباً 24 میل فی گھنٹہ (39 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے فائر گاڑی سے ٹکرایا۔ ویب سائٹ نے آخری ڈیٹا مشرقی وقت کے مطابق رات 11:37 بجے ریکارڈ کیا۔
    حادثے کے بعد  لی گئی تصاویر میں طیارے کے اگلے حصے (ناک) کو واضح نقصان پہنچا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جو اوپر کی جانب جھکا ہوا تھا۔
    حکام اور ہنگامی امداد کے اداروں نے ہلاکتوں یا زخمیوں کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
    امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پیر کے روز دوپہر 2 بجے تک بند رہنے کا امکان ہے۔
    فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق 18 پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے یا انہیں واپس روانگی والے مقام پر بھیج دیا گیا ہے۔ایئر کینیڈا نے روئٹرز کو ’جاز‘ کے بیان کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ اس واقعے سے باخبر ہیں۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اورایف اے اے نے تبصرے کی درخواستوں کا فوری جواب نہیں دیا۔
    پورٹ اتھارٹی آف نیویارک اینڈ نیو جرسی کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ گاڑی ایک اور واقعے پر ردعمل دے رہی تھی جب ایئرپورٹ کے رن وے 4 پر طیارہ اس سے ٹکرا گیا۔
    نیویارک سٹی کے ایمرجنسی نوٹیفکیشن سسٹم نے کہا ہے کہ عوام کو ایئرپورٹ کے قریب پروازوں کی منسوخی، سڑکوں کی بندش، ٹریفک میں تاخیر اور امدادی عملے کی موجودگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
    پورٹ اتھارٹی کے مطابق لاگوارڈیا ایئرپورٹ نے 2025 میں 30 ملین سے زیادہ سالانہ مسافروں کو خدمات فراہم کیں اور یہاں سے متعدد امریکی ایئر لائنز اپنی پروازیں چلاتی ہیں۔

     

    Related Posts

    9/11 حملوں کے 25 سال مکمل: ”سی آئی اے نے 1998 میں بتا دیا تھا “ خفیہ دستاویزات جاری ،خوفناک انکشافات سامنے آ گئے

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا نے خفیہ طور پر پہلے بچے کو خوش آمدید کہہ دیا

    مقبول خبریں

     خلیجی ممالک میں کشیدگی،  پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر

    9/11 حملوں کے 25 سال مکمل: ”سی آئی اے نے 1998 میں بتا دیا تھا “ خفیہ دستاویزات جاری ،خوفناک انکشافات سامنے آ گئے

    رنجی ٹرافی: تیز گیندباز محمد سراج کو سونپی گئی حیدرآباد کی کپتانی کی ذمہ داری

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    اداکارہ ہانیہ عامر نےگائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا: پہلا پنجابی ہپ ہاپ گانا ’پابلو‘ ریلیز

    بلاگ

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.