Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      راس لفان بحران:”جنگ ختم ہو بھی گئی تو گیس نہیں ملے گی”: توانائی کے ماہرین کے ہوش رُبا انکشافات

      پنجاب میں پہلا سکل سٹی پراجیکٹ قائم کرنے کا فیصلہ

      "جنگ کا جواز ہی جھوٹ نکلا”:جوئے کینٹ کا استعفیٰ اور تلسی گبارڈ کی گواہی: کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے (Impeachment) کا سامنا کرنا پڑے گا؟

      "ٹرمپ کا وار الٹا پڑ گیا”: وائس آف امریکا میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں غیر قانونی قرار، 1000 ملازمین کی واپسی!

      "ہیلو مسٹر پریزیڈنٹ!”صحافیوں اور کرپٹو ٹائیکونز کے پاس ٹرمپ کا براہِ راست نمبر پہنچ گیا، ہر 12 منٹ بعد ایک کال!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پی ایس ایل11 کے ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان، اب میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟کون دیکھ سکے گا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ لاہور اور کراچی 22،22 میچز کی میزبانی کریں گے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ حکومت پاکستان کی مشاورت اور قومی کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت اس مرتبہ تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے جب کہ مجموعی تعداد 44 میچز کی ہوگی جو 39 دنوں میں کھیلے جائیں گے۔
    پی سی بی کے جاری شدہ ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 11 کے میزبان شہروں کی تعداد 6 سے کم کر کے 2 کر دی گئی ہے تاکہ توانائی اور وسائل کی بچت کی جا سکے۔ لاہور اور کراچی 22، 22 میچز کی میزبانی کریں گے۔
    پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 26 مارچ سے 6 اپریل تک 14 میچز لاہور میزبانی کرے گا جب کہ دوسرے مرحلے میں 8 سے 19 اپریل تک 15 میچز کراچی میں ہوں گے۔ اسی طرح 21 سے 26 اپریل تک 5 میچز لاہور جب کہ 6 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
    اس کے علاوہ پی ایس ایل کا کوالیفائر کراچی میں 28 اپریل کو ہوگا۔ پہلا ایلمنیٹر 29 اپریل اور دوسرا ایلمنیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہوگا جب کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
    اس سال ٹورنامنٹ کو عارضی طور پر ”گھر سے دیکھیں“ ماڈل پر منتقل کیا گیا ہے، جس کے تحت براڈ کاسٹ اور پروڈکشن کے جدید فیچرز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ شائقین کو بہتر اور زیادہ دلچسپ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
    اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ ایڈیشن شائقین کی محبت اور جدید کوریج کے امتزاج کی وجہ سے اپنی تاریخ کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹورنامنٹس میں سے ایک بن سکتا ہے۔
    پی سی بی نے مزید کہا کہ اگرچہ اس مرتبہ اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی نہیں ہوگی لیکن یہ اقدام توانائی کے وسائل پر دباؤ کم کرنے، بڑے آپریشنل انتظامات اور ٹرانسپورٹ و یوٹیلٹی اخراجات میں کمی کے لیے ضروری تھا۔ عام اندازے کے مطابق روزانہ تقریباً 30,000 شائقین اور متعلقہ عملہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک سفر کرتا تو قومی وسائل پر زیادہ بوجھ پڑتا۔
    پی سی بی نے یقین دلایا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 معیاری کرکٹ پیش کرنے کے ساتھ قومی ترجیحات کے مطابق چلایا جائے گا اور یہ لیگ پاکستان کی کھیلوں کی طاقت کی علامت بنے گی۔

     

    Related Posts

    وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی، لگژری گاڑیوں کے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 300 روپے فی لیٹر کی منظوری دے دی گئی

    سینیٹر شیری رحمان کی اکلوتی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

    عید پر حقیقی خوشی حاصل کرنے کا طریقہ

    مقبول خبریں

    پی ایس ایل11 کے ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان، اب میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟کون دیکھ سکے گا؟

    وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی، لگژری گاڑیوں کے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 300 روپے فی لیٹر کی منظوری دے دی گئی

    مشرقِ وسطیٰ میں ایٹمی جنگ کے سائے: ٹرمپ کا الٹی میٹم، ایران کا ’آئی ٹی، پانی اور بجلی‘ کو نشانہ بنانے کا اعلان۔

    "ایرانی پلوٹونیم پر قبضے کا مشن”: امریکہ کے ایران میں زمینی فوج اتارنے کے خفیہ منصوبے کا انکشاف، پینٹاگون کی بڑی تیاریاں!

    امریکی فوجی اڈوں کو 80 کروڑ ڈالر کا نقصان، تیل کی قیمتیں گرانے کے لیے ایرانی تیل پر سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ!

    بلاگ

    عید پر حقیقی خوشی حاصل کرنے کا طریقہ

    سرحدوں سے آگے جنگ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر

    ”جنگ گلے پڑ گئی“ میاں حبیب کا کالم

    Lady Behind the Transformation of Public Health Practice

    ڈاکٹر یا ڈاکو: کمیشن کے الزام، مہنگے ٹیسٹ اور سرکاری اسپتال سے نجی کلینک تک کا راستہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.