Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خلیج کے محفوظ حصار ٹوٹ گئے: ایران کا دبئی، ابوظہبی اور قطر پر قیامت خیز حملہ؛ جبل علی بندرگاہ اور پام جمیرہ شعلوں کی لپیٹ میں!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دبئی :امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ اتوار کو دوسرے دن بھی دبئی اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ عمان کو پہلی بار نشانہ بنایا گیا۔
    خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ وہ خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا اور اس نے متعدد دیگر اہداف پر بھی حملے کیے۔دبئی کے میڈیا دفتر کے بیان کے مطابق دبئی میں دو افراد اُس وقت زخمی ہوئے جب فضا میں تباہ کیے گئے ڈرونز کے ٹکڑے دو گھروں پر گرے۔

    دبئی میں دو افراد زخمی ہوئے جب روکے گئے ڈرونز کے ٹکڑے دو گھروں پر گرے۔
    دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، مشہور برج العرب ہوٹل اور پام جمیرہ کو بھی نقصان پہنچا۔
    جبل علی بندرگاہ کے علاقے سے اتوار کو بھی گہرا سیاہ دھواں اُٹھتا رہا جہاں تباہ کیے گئے میزائل کے ملبے کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔
    سنیچر کے روز حملوں سے محفوظ رہنے والے ملک عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دقم کی تجارتی بندرگاہ کو دو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک کارکن زخمی ہوا۔

    ایک ڈرون کارکنوں کی رہائش گاہ پر گرا جس سے ایک غیر ملکی کارکن زخمی ہوا، جبکہ دوسرے ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ٹینکوں کے قریب گرا مگر کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
    دبئی مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا سیاحتی و تجارتی مرکز ہے اور اس کا ہوائی اڈہ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔
    قطر کی وزارتِ داخلہ نے اتوار کو کہا کہ وہ ایک صنعتی علاقے میں لگی محدود آگ پر قابو پا رہی ہے، جو فضا میں تباہ کیے گئے میزائل کے ملبے سے لگی۔
    متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بتایا کہ سنیچر کو پورے یو اے ای میں ایران نے 137 میزائل اور 209 ڈرون فائر کیے۔
    ابوظبی کے ایئرپورٹ پر ایک واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔

    قطر میں حکام نے کہا ہے کہ ایران نے 65 میزائل اور 12 ڈرون قطر کی جانب داغے جن میں سے زیادہ تر کو روک لیا گیا تاہم ان حملوں میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
    جب سنیچر کو ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں متعدد حملے شروع کیے تو دھماکوں نے خلیج کے شہروں کو ہلا کر رکھ دیا۔
    ان حملوں کے نتیجے میں ابوظبی میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ دبئی کے مشہور مقام ’دی پام‘ سے دھوئیں کے بادل اور شعلے اُٹھتے دکھائی دیے۔
    ان حملوں میں ابوظہبی، دبئی اور کویت کے ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ خلیج میں فوجی اڈوں اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے بڑے پیمانے پر تنازع کے خدشات پیدا ہو گئے اور طویل عرصے سے امن اور تحفظ کی علامت سمجھے جانے والا خطہ بھی لرز اُٹھا۔

    حکام نے بتایا کہ گرنے والے ملبے سے ابوظہبی میں ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوا۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں چار جبکہ لگژری پام ڈویلپمنٹ میں بھی چار افراد زخمی ہوئے۔
    عینی شاہدین کے مطابق ابوظبی میں امریکی اڈوں اور بحرین کے دارالحکومت منامہ، جہاں امریکی نیوی کی پانچویں بیڑہ موجود ہے، سے دھواں اُٹھتا دیکھا گیا۔
    منامہ کے جفیر علاقے میں امریکی اڈے کے قریب رہائش پذیر 50 سالہ شہری نے کہا کہ ’پہلے دھماکے کی آواز نے مجھے خوفزدہ کر دیا۔‘متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی لہر کے بعد عہدیداروں نے اتوار کو بتایا ہے کہ دبئی کے حکام جبل علی بندرگاہ پر آگ بجھانے کے لیے کام کر رہے ہیں جو ایک انٹرسیپٹر کے ملبے سے بھڑک اٹھی۔

    دبئی میڈیا آفس نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا، "دبئی کے حکام تصدیق کرتے ہیں کہ ایک فضائی انٹرسیپشن کے نتیجے میں جبل علی پورٹ کی ایک برتھ میں آگ لگ گئی۔ دبئی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری جوابی کارروائی کی اور آگ کو مکمل طور پر بجھانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔”
    جبل علی بندرگاہ امریکی جنگی جہازوں کی میزبانی کرتی ہے اور طیارہ بردار بحری جہازوں کے انتظام کی صلاحیت رکھتی ہے۔

     

    Related Posts

    ڈالر کی گراوٹ اور عالمی تناؤ: سونے کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح سے اچانک بحال، خام تیل کی تپش نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا!

    عالمی منڈی میں برینٹ 123 ڈالر کے ہندسے کو چھو گیا، ‘انرجی بلیک آؤٹ’ کا خطرہ،اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی!

    صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ”آبنائے ٹرمپ“ قراردیدیا

    مقبول خبریں

    کراچی کے بل بورڈز پر ’اشتہاری جنگ‘: شان فوڈز کے دعوے پر فلک فوڈز کا ایسا کرارا جواب کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا!

    ڈالر کی گراوٹ اور عالمی تناؤ: سونے کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح سے اچانک بحال، خام تیل کی تپش نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا!

    ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

    ایران کےجوہری معاہدے تک آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی جاری رہے گی، ٹرمپ، تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ

    قزاقوں کے رحم و کرم پر 11 پاکستانی زندگیاں: حکومت کی ’ خاموشی‘ پر ماہرہ خان اور طلحہ انجم پھٹ پڑے!

    بلاگ

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    عالمی طوفان اٹھ رہا ہے — پاکستان کا اگلا قدم کیا ہو؟

    سولر لائسنسنگ کا خاتمہ: عوامی ریلیف یا محض ایک سیاسی یوٹرن؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.