Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عالمی منڈی میں برینٹ 123 ڈالر کے ہندسے کو چھو گیا، ‘انرجی بلیک آؤٹ’ کا خطرہ،اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک/ واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان مذاکرات کے مکمل تعطل کا شکار ہونے کے بعد عالمی توانائی کی منڈی میں زلزلہ آ گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں تین ہزار پوائنٹس سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔

    جمعرات کے روز تیل کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے نے عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، کیونکہ سپلائی لائنز کی بحالی کے امکانات دم توڑتے نظر آ رہے ہیں۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اس وقت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں:
    برینٹ خام تیل: جون ڈیلیوری کے لیے برینٹ خام تیل کی قیمت 5.27 ڈالر (4.5%) اضافے کے ساتھ 123.30 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔
    ڈبلیو ٹی آئی (WTI): امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 107.51 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، جو مسلسل اضافے کے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔
    صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز بڑی تیل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کا ایجنڈا ایران کی بندرگاہوں پر ممکنہ امریکی ناکہ بندی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت نے سرمایہ کاروں میں یہ خوف پیدا کر دیا ہے کہ تیل کی ترسیل طویل عرصے تک معطل رہ سکتی ہے۔
    عالمی توانائی کی سپلائی اس وقت شدید دباؤ میں ہے کیونکہ ایران نے خلیج سے گزرنے والی اہم بحری شاہراہوں، خاص طور پر آبنائے ہرمز سے ترسیل کو محدود کر رکھا ہے۔ ماہرین کے مطابق، موجودہ حالات میں آبنائے ہرمز کی فوری بحالی یا تنازع کا کوئی فوری حل نظر نہیں آتا۔

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور انڈیکس چار ہزار سے زیادہ پوائنٹس نیچے چلا گیا۔تاہم بعد میں کچھ بہتری آئی اور جس وقت یہ رپورٹ شائع کی جا رہی ہے انڈیکس منفی 3852 پوائنٹس پر ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی انڈیکس میں 2588 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ جیو پولیٹیکل حالات ہیں جس کی وجہ سے دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں اور سٹاک مارکیٹ پر اس کا منفی اثر ہوا۔چونکہ آگے تین دن کا ویک اینڈ آ رہا ہے اور سرمایہ کار ان تین دنوں کی ممکنہ صورتحال کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں تو انھوں نے حصص فروخت کر دیے۔

    اگرچہ اتوار کو اوپیک پلس ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ جنگی حالات اور سپلائی میں بڑی رکاوٹوں کے سامنے یہ اضافہ "اونٹ کے منہ میں زیرہ” ثابت ہوگا۔
    سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اگر جنگ آج بھی ختم ہو جائے، تب بھی متحدہ عرب امارات جیسے بڑے خلیجی ممالک کو اپنی جنگ سے قبل والی پیداواری سطح پر واپس آنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قلت اور قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کا یہ طوفان فی الحال تھمنے والا نہیں ہے۔

    Related Posts

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.