کولمبو:اکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
سنیچر کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 60 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ انڈیا کے وراٹ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے سنہ 2014 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 319 رنز بنائے تھے۔
اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں سری لنکا کے خلاف میچ میں ٹورنامنٹ کی چوتھی نصف سینچری سکور کی۔
یہ ریکارڈ اس سے قبل بابر اعظم، وراٹ کوہلی اور میتھیو ہیڈن کے پاس رہ چکا ہے۔
اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے طویل اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔ دونوں بیٹرز نے 176 رنز کی شراکت داری قائم کی جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس تھا۔ سنہ 2021 میں انہوں نے انڈیا کے خلاف 152 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی۔
ٹی20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان نے وراٹ کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

