Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم طارق رحمان سمیت بنگلہ دیش کے نومنتخب پارلیمینٹرینز نے حلف اٹھا لیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈھاکہ:طارق رحمان  نے  اپنی کابینہ سمیت بنگلہ دیش کے نئے  وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا ، دیگر قانون سازوں نے بھی منگل کو اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔
    بنگلہ دیش سے وفاداری کا عہد کرنے والے قانون سازوں سے چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے حلف لیا۔
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قانون سازوں نے  طارق رحمٰن کو اپنا لیڈر منتخب کیا ہے جس کے بعد طارق رحمان اور دیگر وزراء نے ایک تقریب میں اپنے عہدوں  کا حلف  اٹھا لیا۔
    واضح رہے کہ 12 فروری کو ہوئے انتخابات میں بی این پی نے بھاری اکثریت حاصل کی۔ 300 نشستوں والی پارلیمنٹ میں بی این پی نے 151 سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔ جماعت اسلامی، جو پہلے بی این پی کی اتحادی تھی نے حزب اختلاف کی جماعت کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا اور دوسری سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھری۔ جماعت اسلامی نے حالیہ الیکشن میں خود کو ایک اہم اپوزیشن قوت کے طور پر مستحکم کر لیا ہے۔
    بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کے مطابق، بی این پی کی قیادت والے اتحاد نے 212 نشستیں حاصل کیں، جب کہ جماعت اسلامی کی قیادت والے بلاک نے 77 نشستوں پر جیت درج کی ہے۔ حسینہ واجد کی بنگلہ دیش عوامی لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔
    بنگلہ دیش اب ‘فرمانبردار ملک’ نہیں رہا: محمد یونس کا الوداعی خطاب
    این اے پی کے چیئرمین طارق رحمان کی بطور وزیر اعظم حلف سے قبل عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے اپنا آخری خطاب کیا۔ یونس نے پیر کو اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش ایک "مطیع” ملک نہیں رہا۔
    سبکدوش ہونے والے محمد یونس نے کہا کہ ان کے 18 ماہ کے اقتدار نے بنگلہ دیش کی بیرونی مصروفیت کے تین بنیادی ستونوں "خود مختاری، قومی مفادات اور وقار” کو بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے اختتام پر "آج کا بنگلہ دیش اپنے آزاد مفادات کے تحفظ کے لیے پُر اعتماد، فعال اور ذمہ دار ہے”۔
    انہوں نے اقتدار چھوڑنے سے ایک دن قبل ٹیلیویژن سے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش اب ایک تابعدار خارجہ پالیسی والا ملک نہیں رہا اور نہ ہی یہ دوسرے ممالک کی ہدایات اور مشوروں پر منحصر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے 18 ماہ کے دور حکومت نے ملک کی غیر ملکی مصروفیات کے تین بنیادی ستونوں "خودمختاری، قومی مفادات اور وقار” کو از سر نو تعمیر کیا ہے۔
    محمد یونس نے مزید کہا کہ "میں پارٹی، فرقہ، مذہب، ذات یا جنس سے قطع نظر ہر ایک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک منصفانہ، انسانی اور جمہوری بنگلہ دیش کی تعمیر کے لیے جدوجہد جاری رکھیں۔ اس اپیل کے ساتھ میں بڑی امید کے ساتھ رخصت ہو رہا ہوں۔”
    محمد یونس کی عبوری حکومت اگست 2024 میں شروع ہوئی تھی اور منگل کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قیادت میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے ساتھ اس کی مدت ختم ہو گئی ہے۔

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کانگو منتقل؛ واشنگٹن تمام اخراجات بھرے گا

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.