لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور کے روایتی تہوار بسنت کی رونقوں میں شریک ہونے کے لیے تاریخی علاقے لوہاری گیٹ پہنچ گئے۔
انہوں نے وہاں ڈپٹی میئر لاہور چوہدری نظافت کی رہائش گاہ کی چھت پر اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزارا اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ پتنگ بازی کا لطف اٹھایا۔
میزبان ڈپٹی میئر چوہدری نظافت کی جانب سے حمزہ شہباز اور ان کے اہل خانہ کے لیے لاہوری روایات کے مطابق خصوصی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
سابق وزیر اعلیٰ کی آمد کے پیش نظر لوہاری گیٹ اور گردونواح میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ سکیورٹی پروٹوکول کے باعث علاقے میں گاڑیوں اور رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

