Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسلام آباد خودکش دھماکے کا افغان ماسٹر مائنڈ پکڑ لیا،منصوبہ بندی تربیت افغانستان میں داعش نے کی ،محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کے افغان ماسٹر مائنڈ کا تعلق شدت پسند تنظیم داعش سے ہے جسے حراست میں لیا گیا ہے۔
    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کی انسداد دہشت گردی پولیس (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کے بعد ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
    اُن کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران ایک پولیس اے ایس آئی ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
    محسن نقوی نے الزام عائد کیا کہ اس سارے واقعے کی منصوبہ بندی اور حملہ آور کی تربیت افغانستان میں ہوئی۔ دو افراد نے ریکی کی اور حملہ آور کو افغانستان سے یہاں لایا گیا۔
    وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اتنی اُمید نہیں تھی کہ ہم اتنی جلدی اس حملے کے سہولت کاروں تک پہنچ جائیں گے۔
    محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی اور داعش سمیت 21 دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، پاکستان میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے، اس کے تانے بانے افغانستان سے ہی ملتے ہیں۔
    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم حالت جنگ میں ہیں، بلوچستان، خیبرپختونخوا یا کسی اور جگہ ہمیں کمیونٹی انٹیلی جنس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اگر شہری بھی ہماری مدد کریں تو ہمیں اس کا فائدہ ہو گا۔‘
    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک دھماکہ ہو رہا ہے تو ہم 99 روک بھی رہے ہیں، لیکن اس کی تفصیلات ہم سامنے نہیں لا سکتے۔
    نیوز کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے درکار وسائل میں کمی کا بھی شکوہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جدید امریکی اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔ ہمیں اُن سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی بھی تبدیل کرنا ہو گی۔
    وفاقی وزیرمحسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی فنڈنگ اور منصوبہ بندی انڈیا سے ہو رہی ہے۔ انڈیا سے ان دہشت گردوں کو اہداف دیے جاتے ہیں اور پہلے جہاں 500 ڈالرز دیے جاتے تھے، اب بڑھا کر 1500 ڈالرز کر دیے گئے ہیں

    Related Posts

    آپریشن “غضب للحق”وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    مقبول خبریں

    ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    پوتن کا ایران کو ’خفیہ تحفہ‘: امریکی بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کے لیے روسی انٹیلی جنس کی مدد کا انکشاف، 

    پٹرول،ڈیزل قیمتوں میں اضافہ، کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    بلاگ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.