Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

      یو اے ای اور عراق کا ترکی تک ڈیٹا کیبل بچھانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کیا پی ایس او ٹو آئی جی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟ پولیس حکام نے سروس رولز کے تحت اصل صورتحال واضح کر دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور ( بے نقاب ٹی وی رپورٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم کے سی پی او پہنچنے پر ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے روایتی پروٹوکول کے مطابق آئی جی پنجاب کو سلوٹ پیش کی اور مصافحہ کیا، تاہم اسی موقع پر پی ایس او ٹو آئی جی، ایس ایس پی اسد اعجاز ملہی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کیپ نہ پہننے اور بظاہر سلوٹ نہ کرنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/02/tweeload_trxroo24-1.mp4

    بے نقاب ٹی وی کو پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس سروس رولز کے مطابق اگر کوئی افسر کیپ میں ملبوس نہ ہو تو وہ سلوٹ نہیں کرتا بلکہ بازو سیدھے اور ہلکے اوپر رکھتے ہوئے رسمی سلام کرتا ہے، جو مکمل طور پر ضابطے کے مطابق عمل ہے۔ سینئیر پولیس افسران کے مطابق ایس ایس پی اسد اعجاز ملہی نے بھی عین اسی پروٹوکول کے تحت آئی جی پنجاب کو رسمی سلام کیا، تاہم ویڈیو کے زاویے اور فاصلے کے باعث یہ عمل واضح طور پر نظر نہ آ سکا جس سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ ایس ایس پی اسد اعجاز ملہی بطور پی ایس او ٹو آئی جی سب سے پہلے آئی جی پنجاب کو رسیو کرنے کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے، اس لیے پروٹوکول کے مطابق ان کا اندازِ سلام قواعد کے عین مطابق تھا اور اس میں کسی قسم کی غفلت کا عنصر شامل نہیں۔ جبکہ حقیقت میں ایس ایس پی اسد اعجاز ملہی نے پولیس نظم و ضبط اور سروس رولز کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کی۔

    ”شن سلوٹ“ کے رولز

    پولیس اور عسکری اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ‘ڈرل’ اور ‘پروٹوکول’ کے مخصوص قوانین رائج ہیں، جن کی خلاف ورزی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں پروٹوکول کے حوالے سے پیدا ہونے والی بحث کے بعد ماہرین نے ان قواعد کی تفصیلات واضح کی ہیں۔

    ‘اٹینشن’ (Shun) کی پوزیشن کیا ہے؟

    رولز کے مطابق جب کسی افسر کو ‘اٹینشن’ یا ‘ہوشیار’ (Shun) کا حکم دیا جاتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ:

    • دونوں ایڑیاں ملی ہوئی اور پاؤں مخصوص زاویے پر ہوں۔

    • جسم بالکل سیدھا اور بازو نیچے کی طرف ہوں، جبکہ مٹھیاں بند اور ہاتھ پتلون کی سلائی کے عین پیچھے ہوں۔

    سلوٹ کے آداب اور ‘ہیڈ گیئر’ کی شرط

    سلوٹ کے حوالے سے سب سے اہم قاعدہ ‘سلوٹ دی رینک’ (Salute the Rank) ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ سلام دراصل افسر کے عہدے اور ریاست کے تفویض کردہ وقار کو کیا جاتا ہے۔

    • ٹوپی (Cap) کی اہمیت: پروٹوکول کا بنیادی اصول یہ ہے کہ سلوٹ صرف اسی صورت میں کیا جاتا ہے جب افسر نے ٹوپی (Headgear) پہن رکھی ہو۔

    • ٹوپی کے بغیر سلام: اگر کوئی افسر یونیفارم میں ہو لیکن اس نے سر پر ٹوپی یا بیریٹ (Beret) نہ پہن رکھی ہو، تو وہ سلوٹ کرنے کے بجائے صرف ‘اٹینشن’ کی پوزیشن میں کھڑا ہوتا ہے۔ اسے قواعد کے مطابق ‘رسمی سلام’ تصور کیا جاتا ہے۔

    طریق کار اور استثنا

    عام طور پر کسی افسر کے پاس سے گزرتے ہوئے تین قدم پہلے سلوٹ کیا جاتا ہے اور گزرنے کے بعد ہاتھ نیچے کیا جاتا ہے۔ اگر دایاں ہاتھ زخمی ہو یا اس میں کوئی سامان ہو، تو ایسی صورت میں بائیں ہاتھ سے بھی سلوٹ کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

    بعض افسران کی جانب سے اعتراض برقرار

    دوسری جانب محکمے کے بعض افسران، جنہیں اندرونی حلقوں میں “شرارتی عناصر” قرار دیا جا رہا ہے،  انکا یہ سوال بلکل جائز ہے چونکہ آئی جی پنجاب کا یہ پہلا سرکاری دن تھا، اس لیے پی ایس او کی جانب سے کیپ نہ پہننے کی وجہ کیا تھی۔ وہ اپنے آفس سے یہاں پہنچے تھے نا کہ فیلڈ یا کچا آپریشن سے ۔۔۔۔ اسی وجہ سے آئی جی پنجاب نے مصافحہ نہیں کیا۔

    Related Posts

    تھانہ کلچر کی تبدیلی یا محض دعوے؟ محرر غازی آباد کی آڈیو لیک نے لاہور پولیس کے اندرونی تضادات کا بھانڈا پھوڑ دیا

    خامنہ ای کی شہادت پر پاکستان میں احتجاج، امریکی قونصل خانے پر حملے کے دوران 10 افراد جاں بحق

    پاک افغان سرحدی کشیدگی: پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن کا حکم

    مقبول خبریں

    آیت اللہ خامنائی کو کیسے شہید کیا گیا؟ نیویارک ٹائمز کا انکشاف

    خامنہ ای کی شہادت: وہ کون تھا؟ جائے وقوعہ پر موجود ‘اسرائیلی ایجنٹ’ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف

    شہادت کے بعد اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع؛ علی لاریجانی نئے رہبر کے مضبوط ترین امیدوار، نامزد جانشین مجتبیٰ خامنہ ای بھی حملے میں جاں بحق

    ایران پر قیامت ٹوٹ پڑی: رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اہلخانہ سمیت شہید، عالمِ اسلام سوگوار

    ٹی20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان نے وراٹ کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    بلاگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    ’’وکلاء انصاف کے متلاشی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.