Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں:‘ وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس نمٹا دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی آئینی عدالت نے منگل کو صحافی ارشد شریف قتل کیس کی ازخود نوٹس کی کارروائی نمٹاتے ہوئے فیصلہ جاری کیا ہے کہ چونکہ پاکستان اور کینیا کی حکومتیں اس کیس کے سلسلے میں مناسب اقدامات اٹھا رہی ہیں لہذا ’عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔‘
    جسٹس عامر فاروق کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ ’پاکستان اور کینیا کے درمیان باہمی قانونی معاہدہ (ایم ایل اے) پر دستخط ہو چکا ہے، لہذا اس وقت عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ سوموٹو کیس اور تمام متعلقہ درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔‘
    فیصلے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو ممکن بنانا ہے، جس میں شواہد کا حصول، جائے وقوعہ کے دورے اور واقعے سے منسلک افراد سے تفتیش شامل ہے۔
    فیصلے میں کہا گیا کہ ’ہم اپنے شہری کی وفات پر پوری قوم اور صحافتی برادری کے ساتھ پائے جانے والے غم میں شریک ہیں اور اس کا اعتراف کرتے ہیں۔‘
    سال 2023 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس وقت کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے صحافی ارشد شریف کے کینیا میں ہونے والے قتل کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ جس کے بعد کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تھا۔
    پارلیمان کی جانب سے قانون سازی کے ذریعے وفاقی آئینی کے قیام کے بعد یہ کیس وفاقی آئینی عدالت منتقل ہو گیا تھا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی بریچ پر مشتمل عدالت کا دو رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا تھا۔

    Related Posts

    آپریشن “غضب للحق”وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    مقبول خبریں

    ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    پوتن کا ایران کو ’خفیہ تحفہ‘: امریکی بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کے لیے روسی انٹیلی جنس کی مدد کا انکشاف، 

    پٹرول،ڈیزل قیمتوں میں اضافہ، کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    بلاگ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.