Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈیل طے نہ ہوئی تو ایران کیلئے برے نتائج ہوں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن+تہران :امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کہا بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے، اگر ڈیل طے نہ ہوئی تو ایران کے لیے برے نتائج ہوں گے۔
    منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحری جہاز اس وقت ایران کی سمت بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور جہاز ہیں۔
    صدر ٹرمپ کے مطابق، ایک طرف فوجی تیاری جاری ہے جبکہ دوسری جانب ایران کے ساتھ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے گا کہ بات چیت کس سمت جاتی ہے اور اگر کوئی معاہدہ نہ ہو سکا تو پھر حقیقت سامنے آ جائے گی۔
    صدر ٹرمپ سے جب آیت اللہ خامنہ ای کے بیان پر ردعمل پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات آنا غیر معمولی بات نہیں اور کوئی بھی رہنما اس طرح کی بات کہہ سکتا ہے۔
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اتوار کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا نے جنگ شروع کی تو یہ تنازع پورے خطے میں پھیل سکتا ہے۔
    صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ ایسا معاہدہ ہو جس کے تحت ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں، تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ ایران واقعی اس پر آمادہ ہو گا یا نہیں۔
    دوسری طرف ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ ان میں دھمکیوں اور غیر معقول توقعات سے گریز کیا جائے۔
    صدر پزشکیان نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں یہ مؤقف اختیار کیا۔
    انہوں نے کہا کہ دوست علاقائی ممالک کی جانب سے امریکا کے صدر کی مذاکرات کی تجویز پر ردِعمل دینے کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے وزیر خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر بات چیت کے لیے ماحول سازگار بنانے کی تیاری کریں۔
    قبل ازیں، آیت اللہ علی خامنہ ای نے سرکاری میڈیا پر کہا تھا کہ امریکا کو یہ سمجھ لینا چاہیے اگر اس نے جنگ شروع کی تو یہ محدود نہیں رہے گی بلکہ پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ جائے گا۔
    انہوں نے کہا کہ امریکی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں اور ماضی میں بھی ایسی باتیں کی جاتی رہی ہیں۔

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کانگو منتقل؛ واشنگٹن تمام اخراجات بھرے گا

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.