لاہور:لاہور کے علاقے اچھرہ صرافہ مارکیٹ کے تاجروں سے دھوکہ دہی کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کا سونا ہتھیانے کا معمہ پولیس نے حل کر لیا۔ انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال برآمد کر لیا ہے۔

تاہم ایف آئی آر کے اندراج کے فوری بعد انویسٹیگیشن پولیس کی متعدد ٹیموں کو ٹاسکنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ملزم بیرونِ ملک فرار نہ ہو سکے۔ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس دونوں پہلوؤں کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کی گئی، تاکہ زیادہ سے زیادہ ریکوری ممکن بنائی جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 20 مقدمات درج ہیں۔ جدید تکنیکی وسائل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے، اس کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔


