قصور میں ایک ٹک ٹاکر کو عوامی سڑک پر بلند آواز میں “فحش” گانے چلانے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب پولیس کے مطابق اس عمل سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور مقامی شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

