اپردیر: (یحییٰ فقیر)
نیویشورو ساروز بریپ کے پہاڑی علاقے میں آئی بیکس کا کامیاب شکار کیا گیا۔ شکار حباب علی خان ولد سہراب علی خان نے کیا، جسکا تعلق کہوژ، تھانہ مستوج سے بتایا جاتا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق یہ شکار مقامی محکمۂ جنگلی حیات کے مقررہ ضوابط، مخصوص شکار سیزن اور باقاعدہ لائسنس کے تحت انجام دیا گیا۔ محکمۂ جنگلات کے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شکار تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔ حکام کے مطابق علاقے میں آئی بیکس کا شکار کنٹرولڈ کوٹہ سسٹم کے تحت کیا جاتا ہے، جس کا بنیادی مقصد نسل کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ساتھ ہی مقامی آبادی کے لیے معاشی فوائد پیدا کرنا ہے۔
مستوج کے پہاڑی علاقے اپنی قدرتی خوبصورتی اور متنوع جنگلی حیات کے باعث خاص شہرت رکھتے ہیں، جہاں ملکی و غیر ملکی سیاح اور شکار کے شوقین افراد باقاعدہ اجازت ناموں کے حصول کے بعد قانونی شکار کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


