Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سرحدی کشیدگی ،سیکیورٹی الرٹ: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں ‘ڈور ناکنگ’ اور کومبنگ آپریشنز تیز کرنے کا حکم، درجنوں گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(ملک ظہیر) مغربی سرحدی صورتحال اور سیکیورٹی کے حالیہ خطرات کے پیشِ نظر آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
    پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: صوبہ بھر میں 63 خفیہ کارروائیاں کی گئیں جن میں 1705 افراد سے پوچھ گچھ کے بعد 6 اہم جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
    کومبنگ آپریشنز: لاہور سمیت مختلف ڈویژنز میں 609 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ اس دوران 20 ہزار سے زائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور اسکریننگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 129 مشتبہ و جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/03/aafghan.mp4

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران ملک دشمن عناصر کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، جس میں 2 رائفلز، 15 پسٹلز، 1 بندوق اور درجنوں کی تعداد میں زندہ گولیاں شامل ہیں۔
    آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دی ہے کہ ملک دشمن اور شرپسند عناصر کے محاسبے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی رفتار میں کمی نہ لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور شرپسندوں کے مکمل تدارک کے لیے ‘ڈور ناکنگ’ (گھر گھر تلاشی) کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پہلے ہی خطرات کو کچلا جا سکے۔
    پنجاب پولیس کے مطابق یہ خصوصی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سرحدوں سے ملحقہ اور اندرونی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں نہیں آ جاتی۔

    Related Posts

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ٹرمپ کی پابندی، پینٹاگون کی بغاوت اور ‘آپریشن ایپک فیوری’: وہ خونی الگورتھم جس نے انسانی تاریخ بدل دی

    مقبول خبریں

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ٹرمپ کی پابندی، پینٹاگون کی بغاوت اور ‘آپریشن ایپک فیوری’: وہ خونی الگورتھم جس نے انسانی تاریخ بدل دی

    جنگ، سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، کل قیمت6 ہزار ڈالر فی اونس تک جائے گی، چاندی بھی 10 ہزار روپے تولہ سے تجاوز کر گئی

    پاکستان میں امریکی ویزا سروس عارضی طور غیر معینہ مدت کیلئے بند

    بلاگ

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.