لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی ٹی کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ ارفع کریم کی 14ویں برسی کے موقع پر انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے ارفع کریم کو پنجاب کی ہر بیٹی کے لیے ایک روشن مثال اور قوم کا قابلِ فخر سرمایہ قرار دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صرف 9 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (MCP) بننے والی ارفع کریم ایک غیر معمولی ذہانت کی مالک بیٹی تھی۔ انہوں نے کہ،”ارفع کریم پاکستان کی وہ ہونہار اور ذہین ترین بیٹی تھی جسے تاریخ میں تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اس نے آئی ٹی کے میدان میں جو شمع روشن کی، وہ آج کی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔”
مریم نواز شریف نے ارفع کریم کے وژن کو آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بیٹوں اور بیٹیوں کو آئی ٹی کے میدان میں عالمی سطح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ پروجیکٹ لانچ کر دیا گیا ہے۔
عالمی شراکت داری: آئی ٹی سٹی میں بہترین غیر ملکی تعلیمی ادارے اور ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے کیمپس قائم کر رہی ہیں۔جس کا مقصد ہے کہ پنجاب کی ہر بیٹی کو ارفع کریم کی طرح بااختیار اور ماہر بنایا جائے۔ارفع کریم نے جس مائیکروسافٹ سرٹیفیکیشن سے سفر کا آغاز کیا تھا، حکومت اسے جدید ترین ٹیکنالوجی کے عروج پر لے کر جائے گی۔
ارفع کریم کی 14ویں برسی: مریم نواز کا خراجِ تحسین، ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کے ذریعے ہر بیٹی کو ارفع بنانے کا عزم

