Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    زیادہ ٹیکس،بجلی کی بلند قیمت کے باعث کاروباری کمپنیاں ملک چھوڑ رہی ہیں،وفاقی وزیرخزانہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی اصلاحات کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ کاروباری فرمز ملک چھوڑ رہی ہیں اور اس کی بنیادی وجہ زیادہ ٹیکس اور توانائی کی بلند قیمتیں ہیں، جسے حل کرنے کے لیے حکومت اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔
    محمد اورنگزیب نے بدھ کو ’پاکستان پالیسی ڈائیلاگ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس پالیسی اب وزارت خزانہ کے اختیار میں ہے جبکہ ایف بی آر کا کام صرف ٹیکس محصولات جمع کرنا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں 38 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئے اور رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
    انہوں نے ٹیکس اور ٹیرف اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شعبہ توانائی میں بھی بڑے اقدامات جاری ہیں اور خام مال پر ڈیوٹیز کم کی گئی ہیں تاکہ برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔
    وزیر خزانہ نے بتایا کہ غیربینکنگ افراد کو باقاعدہ مالیاتی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے اور جون تک تمام حکومتی ادائیگیاں ڈیجیٹل چینلز پر منتقل ہو جائیں گی۔
    انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت کی طرف جانے کے لیے ٹیرف کو ریشنلائز کرنا ضروری ہے اور تجارتی لاگت کو کم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
    محمداورنگزیب نے نجکاری کے اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں مقامی سرمایہ کاروں نے حصہ لیا جبکہ 24 دیگر ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کیے گئے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں سالانہ تقریباً ایک ہزار ارب روپے ضائع ہو رہے تھے، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو شامل تھے، اور ان اداروں کو دی گئی سبسڈی میں کرپشن ہو رہی تھی، اس لیے ان پر اصلاحات کی گئی ہیں۔
    وزیر خزانہ نے زور دیا کہ معاشی اصلاحات کے ذریعے ملکی خزانے پر بوجھ کم ہوگا، صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اور نجی شعبے کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کے لیے ایسٹ ایشیا موومنٹ ثابت ہو سکتے ہیں اور معیشت کی مضبوطی کے لیے مسلسل اصلاحات جاری رہیں گی۔

    Related Posts

    نواز شریف سے محبت کی انوکھی مثال: 28 سال سے ملاقات کا منتظر کارکن، تمام بچوں کے نام بھی شریف خاندان پر رکھ دیے

    صرافہ بازار: سونے کے نرخ گر گئے، فی تولہ قیمت 4,60,236 روپے پر آ گئی

    مورو: بیوہ کا سسرالیوں پر ہراساں کرنے، تشدد اور گھر پر قبضے کا الزام، تحفظ کی اپیل

    مقبول خبریں

    روس اور یورپ کشیدگی: پیوٹن کی مغربی ممالک کو تنبیہ، پرامن بقائے باہمی کی تجویز

    نواز شریف سے محبت کی انوکھی مثال: 28 سال سے ملاقات کا منتظر کارکن، تمام بچوں کے نام بھی شریف خاندان پر رکھ دیے

    انگلینڈ نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کر دیا

    پانچواں ٹی 20: جنوبی افریقہ کا کلین سویپ، زمبابوے کی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر ناکام

    صرافہ بازار: سونے کے نرخ گر گئے، فی تولہ قیمت 4,60,236 روپے پر آ گئی

    بلاگ

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.