لاہور، ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنا یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام اکاؤنٹ عارضی طور پر ڈی ایکٹیویٹ کر دیا۔قریبی ذرائع کے مطابق یہ قدم انہوں نے بڑھتی ہوئی تنقید اور ذاتی معاملات کے غیر ضروری پھیلاؤ سے بچنے کیلئے اٹھایا ہے۔
حال ہی میں رجب بٹ کے خاندانی معاملات سوشل میڈیا پر سامنے آئے، جس میں انہوں نے اپنی والدہ اور بہن کے حق میں متعدد پوسٹس شیئر کیں۔ ساتھ ہی اہلیہ کے ساتھ اختلافات سے متعلق کچھ نجی چیٹس بھی منظر عام پر آئیں، جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور معاملہ تیزی سے تنازع کی شکل اختیار کر گیا۔
رجب بٹ کے قریبی دوست کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ ان کے اکاؤنٹس مستقل طور پر ڈیلیٹ نہیں کیے گئے بلکہ عارضی طور پر ڈی ایکٹیویٹ کیے گئے ہیں تاکہ وہ ذہنی دباؤ سے بچ سکیں اور حالات کو سنبھال سکیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان کے اچانک غائب ہونےپر ان کے مداحوں اور فالوورز میں تجسس پیدا کر دیا ہے، صارفین ان کے واپس آنے کے انتظار میں ہیں۔
گھریلو تنازعہ؟ ٹک ٹاکر رجب بٹ نے یوٹیوب چینل ، انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کردیا

