Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران میں انٹر نیٹ بندش برقرار، مظاہروں کا سلسلہ جاری، ہلاکتیں بڑھنے لگیں، یورپی یونین کی مذمت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران+پیرس: ایران میں حکومت کی سختی کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہروں پر روک تھام کے لیے انٹرنیٹ کی بندش بھی برقرار ہے۔
    1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران پر حکمرانی کرنے والے مذہبی نظام کے خاتمے کے لیے بڑھتے ہوئے مطالبات کے ساتھ، اشیائے روزمرہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف یہ احتجاجی تحریک 13 دنوں سے تقریباً پورے ایران میں جاری ہے۔
    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے شمالی ضلع سعادت آباد میں لوگوں نے برتن پیٹتے ہوئے ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف نعرے لگائے، جب کہ گاڑیوں نے مظاہرین کی حمایت میں ہارن بجائے۔
    دیگر سوشل میڈیا تصاویر میں تہران میں دیگر جگہوں پر بھی اسی طرح کے مظاہروں کو دکھایا گیا ہے، جب کہ ایران سے باہر فارسی زبان کے ٹیلی ویژن چینلز کی طرف سے شائع ہونے والی ویڈیوز میں مشرقی شہر مشہد، شمال میں تبریز اور مقدس شہر قم میں نئے مظاہروں میں عوام کو بڑی تعداد میں حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
    یہ مظاہرے جمعرات کو ہونے والے بڑے مظاہروں کے بعد ہوئے جو کہ 2022-2023 کے احتجاجی تحریک کے بعد ایران میں سب سے بڑے مظاہرے تھے جو مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد شروع ہوئے، جسے خواتین کے لباس سے متعلق قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
    یہ ریلیاں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں سرکاری حکام نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے لیے "ملک بھر میں انٹرنیٹ بند” کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    دریں اثنا ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ "انٹرنیٹ بندش” کا مقصد "بین الاقوامی قانون کے تحت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جرائم کی حد کو چھپانا ہے جو وہ احتجاج کو کچلنے کے لیے کر رہے ہیں”۔
    ناروے میں قائم این جی او ایران ہیومن رائٹس نے گذشتہ روز جاری کردہ 45 ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک کم از کم 51 مظاہرین کی موت کا دعویٰ کیا ہے جن میں نو بچے بھی شامل ہیں۔
    آسٹریلیا، کینیڈا اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان
    جمعے کے روز ایک مشترکہ بیان میں آسٹریلیا، کینیڈا اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایرانی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ "اپنی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضرورت سے زیادہ اور مہلک طاقت کے استعمال کو فوری طور پر بند کرے”۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "بہت ساری اموات– تاحال 40 سے زیادہ جانیں پہلے ہی ضائع ہو چکی ہیں۔”
    وہیں فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے رہنماؤں نے بھی جمعہ کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ایران میں مظاہرین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ وہ "تحمل کا مظاہرہ کریں”۔

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کانگو منتقل؛ واشنگٹن تمام اخراجات بھرے گا

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.