Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بڑا فیصلہ، پولیس آپ کا موبائل فون چیک نہیں کر سکے گی! لاہور کی عدالت نے  ڈیجیٹل تلاشی کو غیر قانونی قرار دے دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: شہریوں کی نجی زندگی اور پرائیویسی کے حوالے سے لاہور کی عدالت نے ایک تاریخی اور اہم فیصلہ سناتے ہوئے پولیس یا کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے شہریوں کے موبائل فون کی بلاجواز تلاشی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
    اپنے تحریری فیصلے میں ایڈیشنل سیشن جج لاہور شفقت راجہ نے قرار دیا ہے کہ پولیس کسی بھی شہری کا موبائل فون، اس میں موجود ڈیٹا، پیغامات، تصاویر یا سوشل میڈیا مواد عدالت کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر چیک نہیں کر سکتی۔کیونکہ موبائل فون اب محض ایک آلہ نہیں بلکہ انسان کی نجی زندگی کا آئینہ دار ہے، جس کی حفاظت آئینِ پاکستان کے تحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
    کوئی بھی پولیس افسر یا اہلکار کسی شہری کو روک کر اس کے موبائل فون کا ڈیٹا، تصاویر یا پیغامات چیک کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ ایسا کرنے کے لیے متعلقہ عدالت سے باقاعدہ سرچ وارنٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
    عدالت نے ریمارکس دیے کہ بغیر اجازت موبائل فون کی تلاشی لینا آئین کے آرٹیکل 14 (عزتِ نفس اور گھر کی رازداری کا تحفظ) کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
    فیصلے میں کہا گیا کہ سڑکوں پر ناکوں کے دوران شہریوں کو ہراساں کرنا اور ان کے فونز دیکھنا اختیارات سے تجاوز ہے، جس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔
    شہریوں کے لیے پیغام
    اس فیصلے کے بعد اب شہریوں کو یہ قانونی تحفظ حاصل ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی تلاشی پر احتجاج کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی اہلکار زبردستی فون مانگے تو شہری اس سے عدالتی حکم نامہ طلب کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

    Related Posts

    وزیراعظم شہباز شریف کی زخمی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات: داخلی سلامتی اور امن و امان پر اہم مشاورت

    آپریشن غضب للحق: افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک اور 755 زخمی کردیئے گئے

    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کی زخمی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات: داخلی سلامتی اور امن و امان پر اہم مشاورت

    تل ابیب پر خیبر شکن میزائل سے حملہ، ایران کے زیر زمین میزائل ذخائر پر کارپٹ بمباری

    کیا پاکستان ایک بار پھر ‘آن لائن موڈ’ پر جا رہا ہے؟ مڈل ایسٹ کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور غیر ضروری سفر پر پابندی کی تیاریاں۔

    وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    بلاگ

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.