Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    توشہ خانہ ٹو کیس، پاکستان تحریک انصاف عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلے کو چیلنج کیلئے تیار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے اپیلیں تیار کرلی ہیں، یہ اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔
    ذرائع کے مطابق یہ اپیلیں پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی جائیں گی، جن میں فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔
    اسلام آباد کی ایک عدالت نے 20 دسمبر کو توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
    تحریک انصاف نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنا کا اعلان کیا تھا۔
    تیار کی گئی اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے برطرف کیے گئے انعام اللہ شاہ اور وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا، جو قانونی طور پر ممکن نہیں تھا۔
    اپیل میں استدلال پیش کیا گیا ہے کہ استغاثہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہو سکے اور ایک ہی جرم میں متعدد مرتبہ سزا نہیں دی جا سکتی۔ مزید برآں، اسپیشل سینٹرل عدالت کو اس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں تھا۔
    اپیل کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا، بلغاری سیٹ توشہ خانہ قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے کے پاس تھا، مقدمہ بغیر مناسب تفتیش کے قائم کیا گیا، اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
    اپیل میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سرکاری ملازم کی تعریف میں نہیں آتا، اس لیے ان کے خلاف کارروائی قانون کے منافی ہے۔
    واضح رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کے اپنے فیصلے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی اور تعزایرتِ پاکستان کی دفعہ 409 کے تحت دونوں کو سات، سات سال قید علیحدہ سے بھی سنائی گئی تھی۔
    عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

    Related Posts

    آپریشن “غضب للحق”وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

    مقبول خبریں

    ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    پوتن کا ایران کو ’خفیہ تحفہ‘: امریکی بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کے لیے روسی انٹیلی جنس کی مدد کا انکشاف، 

    پٹرول،ڈیزل قیمتوں میں اضافہ، کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    بلاگ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.