Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قانون برقرار رہتا تو جاتی امرا بھی آدھے گھنٹے میں خالی کرالیا جاتا‘، لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی آرڈیننس معطل کردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نےعبوری حکم کے ذریعے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے نفاذ کو معطل کر دیا، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹیوں کو جائیداد کے تنازعات کے فیصلے کا اختیار دیا گیا تھا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے نئے قانون کے تحت کیے گئے تمام فیصلے بھی معطل کردیے گئے۔
    چیف جسٹس نے یہ حکم پیر کو عابدہ پروین اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جاری کیا، جن میں آرڈیننس کے تحت جائیداد سے متعلق کیے گئے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔
    عبوری حکم کے ذریعے نئے قانون کے تحت جائیدادوں کا قبضہ چھیننے سے متعلق تمام فیصلے بھی معطل کر دیے گئے۔
    قانون پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کسی کو حکومت کو یہ بتانا چاہیے کہ اگر یہ قانون برقرار رہا تو جاتی امرا بھی آدھے گھنٹے میں خالی کرایا جا سکتا ہے، بظاہر کچھ لوگ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔
    انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب کوئی معاملہ سول عدالت میں زیرِ سماعت ہو تو ایک ریونیو افسر کس طرح جائیداد کا قبضہ منتقل کر سکتا ہے۔
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نئے قانون نے سول نظام، شہری حقوق اور عدالتی بالادستی کو ختم کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر اختیار حکام کے ہاتھ میں ہو تو وہ آئین کو بھی معطل کر دیں۔
    انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ اگر اس قانون کے تحت ڈپٹی کمشنر کسی شخص کے گھر کا قبضہ کسی اور کو دے دے تو متاثرہ فرد کو اپیل کا حق بھی حاصل نہیں، ان کے مطابق نئے قانون میں ہائیکورٹ کو بھی ایسے معاملات میں حکمِ امتناع دینے کا اختیار نہیں دیا گیا۔
    سماعت کے دوران پنجاب کے چیف سیکریٹری اور دیگر سرکاری افسران عدالت میں موجود تھے، تاہم پنجاب ایڈووکیٹ جنرل پیش نہ ہوئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ وہ علالت کے باعث حاضر نہیں ہو سکے۔
    اس پر چیف جسٹس عائشہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ وہ خود بھی بیمار ہیں اور انہیں بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا گیا ہے، اس کے باوجود وہ عدالت میں مقدمات کی سماعت کر رہی ہیں۔
    بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ معاملے کی مزید سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیا جائے گا اور سماعت ملتوی کر دی گئی۔
    واضح رہے کہ مذکورہ آرڈیننس کو 31 اکتوبر کو پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے منظور کیا تھا، جس کے تحت زمین سے متعلق تنازعات کو 90 دن میں نمٹانے کی شرط رکھی گئی ہے۔
    یہ آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا اور اس سے قبل ایک سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت قائم نئی فورس کے کردار پر بھی سوال اٹھایا تھا۔
    انہوں نے یہ ریمارکس بھی دیے تھے کہ پٹواری اور اسسٹنٹ کمشنر جج بننے کی خواہش رکھنے لگے ہیں، اور اس بات پر بھی سوال اٹھایا تھا کہ ایک پٹواری کو ایسے معاملے پر کارروائی کا اختیار کیسے حاصل ہو سکتا ہے جو پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہو۔

    Related Posts

    آپریشن “غضب للحق”وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

    مقبول خبریں

    ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    پوتن کا ایران کو ’خفیہ تحفہ‘: امریکی بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کے لیے روسی انٹیلی جنس کی مدد کا انکشاف، 

    پٹرول،ڈیزل قیمتوں میں اضافہ، کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    بلاگ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.