کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں اتوار کی صبح 3.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے قریب کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب میں تھا۔
حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان یا تباہی کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، تاہم صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ خضدار اور سبی میں اس ماہ کے آغاز پر بھی ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 3.1 سے 4.0 کے درمیان ریکارڈ کی گئی تھی۔

