ریاض:سعودی عرب سے لاہور آنے والی پی آئی اے طیارے میں فنی خرابی، دمام انٹرنیشل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ سب مسافر محفوظ رہے۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 860 جو جدہ سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی میں 350 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم پرواز کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ کو پتہ چلا کہ طیارے میں فنی خرابی ہے۔۔
جس کے باعث پائلٹ نے حفاظتی مینوئل پر عمل کیا اور سعودی عرب کے اس وقت قریب ترین ائیر پورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ایمرجنسی کال کرتے ہوئے اپنے طیارے مین سامنے آنے والی ٹیکنیکل خرابی سے آگاہ کیا اور طیارے کو دمام ائیرپورٹ پر اتارنے کی اجازت مانگی۔ فلائٹ کو دمام ائیر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا ۔
جہاز کی دمام ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی تھی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو لاہور لانے کیلئے متبادل طیارے پاکستان سے روانہ کردیا ہے۔ نئے طیارے سے روانگی تک تمام مسافر دمام ائیرپورٹ پر موجود ہیں اور تمام مسافر بخیریت ہیں۔

