Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ریٹائر منٹ پربیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر عائد پابندی ختم، نوٹیفکیشن واپس لے لئے گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :(حافظ نعیم سے)وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے اس حوالے سے جاری کیے گئے دونوں نوٹیفکیشن واپس لے لیے ہیں۔
    وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن سے متعلق دو اہم نوٹیفکیشن منسوخ کردیے ہیں۔ ان نوٹیفکیشنز میں سے ایک بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی سے متعلق تھا جبکہ دوسرا دوبارہ ملازمت کی صورت میں مشروط طور پر پنشن وصولی سے متعلق جاری کیا گیا تھا۔
    وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق 22 اپریل 2025 کو جاری نوٹیفکیشن میں 60 سال کی عمر کے بعد سرکاری ملازمت اختیار کرنے والے وفاقی پینشنرز کے لیے پنشن یا تنخواہ میں سے ایک لینے کی شرط عائد کی گئی تھی۔
    وفاقی حکومت نے دوسرا نوٹیفکیشن 19 جون 2025 کو جاری کیا تھا، جس کے مطابق ریٹائر ملازمین پر دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن وصولی کی مشروط اجازت دی گئی تھی اور تنخواہ کو گروس پنشن کے برابر کم کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔
    ان نوٹیفکیشنز کے اجراء سے قبل دوبارہ ملازمت حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین، چاہے وہ کنٹریکٹ پر ہوں یا مستقل بنیادوں پر، موجودہ ملازمت کی تنخواہ کے ساتھ ساتھ پنشن بھی وصول کرتے تھے، اور بعض صورتوں میں ایک سے زیادہ پنشنز بھی حاصل کی جاتی تھیں۔ اس صورتحال سے نہ صرف سرکاری خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑتا تھا بلکہ دیگر ملازمین کی ترقی کے مواقع بھی متاثر ہوتے تھے۔
    مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے اور فنانس ڈویژن نے جون 2025 میں ایک مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے اور فنانس ڈویژن نے جون 2025 میں ایک نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت پابندی میں جزوی نرمی کی گئی تھی۔ اس انتظام کے مطابق پنشنرز کو دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی اجازت دی گئی تھی، بشرطیکہ ان کی تنخواہ میں مجموعی پنشن کے برابر رقم کم کر دی جائے۔
    یہ طریقہ کار بی پی ایس، ایم پی اسکیل، پراجیکٹ پے اسکیلز، ایس پی پی ایس اور خودمختار و قانونی اداروں کے معیاری پے اسٹرکچر کے تحت دوبارہ ملازمت پر لاگو تھا۔
    تاہم تازہ ترین فیصلے کے تحت اب یہ دونوں ترامیم منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں اپریل 2025 سے پہلے کی صورتحال بحال ہو گئی ہے۔
    فنانس ڈویژن نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اس حوالے سے نئی ہدایات جاری کی جائیں گی یا سابقہ طویل عرصے سے نافذ قواعد خود بخود دوبارہ لاگو ہو جائیں گے۔

    Related Posts

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹی نے دفتر امور کی ذمہ داری سنبھال لیں ، الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے عزم کا اظہار

    پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    مقبول خبریں

    ایران عمان میں مفاہمت طے، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکان روشن ہوگئے

    شکاگو :گاڑی پر گولیوں کی بارش، مشہور 22 سالہ ریپر ”بلڈ ہاؤنڈ کیو 50“ ہلاک،

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کا تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    سیاست سے ہالی ووڈ تک کا سفر: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کون سا کاروبار کرنیکا فیصلہ کیا؟

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.