Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا کے901 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ بل کی منظوری، اسرائیل کو آئرن ڈوم کی فراہمی بھی شامل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکی سینیٹ کی جانب سے 901 ارب ڈالرز کے ریکارڈ دفاعی بجٹ بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بل کے حق میں 77 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ آئے۔ منظوری کے بعد دفاعی بل دستخط کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
    خبر رساں ادارے کے مطابق بل میں یوکرین کے لیے آئندہ دو سال کے دوران 800 ملین ڈالرز کی فوجی امداد کی فراہمی بھی شامل ہے۔ یہ رقم یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو کے تحت خرچ کی جائے گی، جس کے ذریعے امریکی کمپنیوں سے یوکرین کی فوج کے لیے اسلحہ خریدا جاتا ہے۔
    امریکی حکام کے مطابق منظور شدہ دفاعی بجٹ میں امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ اور رہائشی سہولیات میں بہتری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
    نیوزایجنسی کے مطابق شق کے تحت امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سفری بجٹ کا ایک حصہ روکا جا سکتا ہے، اگر وہ جنوبی کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل میں کشتیوں پر کیے گئے فوجی حملوں کی بغیر ترمیم شدہ ویڈیوز کانگریس کو فراہم نہ کریں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ حملے وینزویلا کے منشیات اسمگلروں کے خلاف کیے گئے ہیں۔
    سینیٹ میں ووٹنگ ایک دن بعد ہوئی جب صدر ٹرمپ نے وینزویلا آنے جانے والے تمام پابندیوں کے شکار آئل ٹینکروں کی ناکہ بندی کا حکم دیا تھا جو وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا قدم تھا۔
    دفاعی بجٹ میں اسرائیل کے دفاعی پروگرامز کے لیے فنڈز مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے جن میں آئرن ڈوم سسٹم سمیت مشترکہ میزائل دفاعی منصوبوں کے لیے فنڈز شامل ہیں۔
    اس کے علاوہ بل میں شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے دور میں عائد کی گئی سیزر پابندیوں کے خاتمے کی شق بھی شامل ہے۔
    دفاعی بجٹ بل میں چین سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے اور انڈو پیسیفک خطے میں امریکی مشنز کی کامیابی کو یقینی بنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تائیوان سیکیورٹی کوآپریشن انیشی ایٹو کے لیے 11 بلین ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
    یہ قانون امریکی محکمہ دفاع کو اس بات کی اجازت بھی دیتا ہے کہ وہ مشرقی یورپ میں امریکی فوجی تعیناتی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے نیٹو اتحادیوں سے فنڈز وصول کر سکے۔
    بل کے تحت امریکی یورپی کمانڈ (یوروکام) کے کمانڈر کو ہر سال اس بات کا جائزہ لینے کا پابند کیا گیا ہے کہ امریکا اور نیٹو روس کے خلاف اپنی تقابلی فوجی برتری کس حد تک برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
    مزید برآں، بل میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ یورپ میں امریکی فوجیوں کی تعداد 76 ہزار سے کم کرنے سے قبل پینٹاگون کو امریکی سلامتی پر اس کے ممکنہ اثرات کا باقاعدہ جائزہ لینا ہوگا۔
    امریکی حکام کے مطابق یہ بجٹ ملکی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے اور اتحادی ممالک کی مدد کے لیے اہم قدم ہے۔

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کانگو منتقل؛ واشنگٹن تمام اخراجات بھرے گا

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.