ووہان ، چائنا :پاکستان بحریہ کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں شوانگلیو بیس پر کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آبدوز کی لانچنگ کے ساتھ ہی پاکستان بحریہ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، کیونکہ چین میں زیرِ تعمیر ہنگور کلاس کی تمام 4 آبدوزیں اب سمندری مشقوں (سی ٹرائلز) سے گزر رہی ہیں اور پاکستان کے حوالے کیے جانے کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
#ISPR
Rawalpindi, 17 December, 2025The fourth Hangor class submarine of #PakistanNavy named GHAZI has been launched at Shuangliu Base in Wuhan, #China. With the launching of GHAZI, #Pakistan Navy has achieved another significant milestone where all four submarines under… pic.twitter.com/2CbW5XaxmE
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) December 17, 2025
یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے چین کے ساتھ ہنگور کلاس کی 8 آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تیار کی جا رہی ہیں، جبکہ باقی 4 آبدوزیں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی۔
ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور حساس سینسرز سے لیس ہوں گی، جو دور سے اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ آبدوزیں پاکستان بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گی اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
آبدوز کی لانچنگ کی تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور گہرے دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ منصوبہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کا عملی مظہر ہے اور پاکستان بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

