Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

     لاکھوں جنوبی ایشیائی نژاد برطانوی شہریوں پر شہریت منسوخی، ملک بدری کی تلوار لٹکنے لگی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن:برطانیہ میں ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت تقریباً 90 لاکھ افراد یعنی ملک کی آبادی کے 13 فیصد لوگ اپنی برطانوی شہریت سے محروم ہو سکتے ہیں۔ یہ رپورٹ’رنی میڈٹرسٹ‘ اور’ری پریوو‘ نامی اداروں نے جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ قوانین خاص طور پرمسلم کمیونٹی، جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ سےمتعلق افراد کو متاثر کرتے ہیں۔
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی ہوم سیکرٹری شبانہ محمود کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی شخص کی شہریت منسوخ کردیں، اگر انہیں لگتا ہے کہ وہ شخص کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کر سکتا ہے، خواہ اس کا اس ملک سے کوئی ذاتی تعلق نہ ہو۔ یہ اختیار قومی سلامتی یا مفاد عامہ کے نام پر استعمال ہوتا ہے۔ رپورٹ میں اسے’بہت زیادہ اورخفیہ‘ اختیار بتایا گیا ہے جومسلم کمیونٹی کے لئے ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے۔
    برطانوی قوانین سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہندوستان (9.84 لاکھ افراد)، پاکستان (9.79 لاکھ) اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ ان کے علاوہ صومالیہ، نائیجیریا، شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہری بھی خطرے میں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رنگت والے لوگوں (پیپل آف کلر) میں سے 3 میں سے 5 افراد متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ سفید برطانوی لوگوں میں صرف 20 میں سے ایک، یعنی رنگت والے لوگ 12 گنا زیادہ خطرے میں ہیں۔
    ونڈرش اسکینڈل کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اسکینڈل میں  کیریبین نژاد برطانوی شہریوں سے ان کی شہریت چھین کر ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ قوانین شہریت کے دو درجے بنادیتے ہیں: ایک سفید فام برطانوی لوگوں کے لیے مستقل، دوسرا مسلمانوں اور اقلیتی برادریوں کے لیے مشروط۔ ۔
    یادرہے2022 میں بنائے گئے قانون کے مطابق بغیر نوٹس کے شہریت منسوخ کی جاسکتی ہے۔ وہیں2025 میں نیا قانون آیا جس کے تحت عدالت اگر شہریت منسوخی کو غلط بھی مانتی ہے تو اپیل پوری ہونے تک شہریت واپس نہیں ملے گی۔ اس میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ 2010 سے اب تک 200 سے زائد افراد کی شہریت’ مفاد عامہ‘ کے نام پر منسوخ کی گئی ہے جن میں زیادہ تر مسلمان ہیں۔ مشہور معاملہ شمیمہ بیگم کا ہے جن کی شہریت منسوخ کر دی گئی تھی لیکن بنگلہ دیش نے انہیں شہریت دینے سے انکار کردیا۔
    مذکورہ اداروں نے ان اختیارات کو فوری طور پر روکنے اور برطانوی شہریت ایکٹ کے سیکشن 40(2) کو مکمل طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر قوم پرست سیاست پروان چڑھی تو ان اختیارات کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ برطانیہ کے ہوم آفس نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان قوانین سے مسلم کمیونٹی میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو رہا ہے۔

    Related Posts

    ایران امریکا کشیدگی، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    ایران جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی سینٹ میں قرارداد چھٹی مرتبہ مسترد، جنگ تو ہوہی نہیں رہی، ٹرمپ انتظامیہ

    ایران مذاکرات، نظرثانی تجویز آج آسکتی ہے، صرف مجھے اور کچھ لوگوں کو ہی حقیقت پتہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    مقبول خبریں

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    ایران امریکا کشیدگی، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    ڈیزل سے لدا پاکستانی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گذر کر کراچی روانہ

    امریکا سے مذاکرات ، باضابطہ ثالث پاکستان ہی ہے، ایران

    بلاگ

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.