لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس میں پاک افواج کے خلاف بیان بازی کرنے والی جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور،، اجلاس میں 5 نجی یونیورسٹیوں کے نئے بل پیش کئے گئے جب کے 7 نجی یونیورسٹیوں کے بل منظور ہوئے،، اجلاس میں محکمہ سکلز ڈویلپمنٹ سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات طلب کئے گئے۔
پنجاب اسمبلی کا 36 واں اجلاس 1 گھنٹہ 29 منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان کی زیر صدارت شروع ہوا،، اجلاس کے آغاز میں پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی کے باعث محکمہ سکلز ڈویلپمنٹ کے وقفہ سوالات کو مؤخر کر 5 نجی یونیورسٹیوں کے نئے بل پیش کئے گئے جبکہ 7 نجی یونیورسٹیوں کے بل کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے،
محکمہ سکلز ڈویلپمنٹ سے متعلق جوابات پارلیمانی سیکرٹری ثاقب خان چدھڑ نے دئیے، اجلاس میں طاہر پرویز کی پاک افواج کے خلاف بیان بازی کرنے والی جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد، سارہ احمد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطور پہلے چیف آف ڈیفنس تعینات ہونے پر مبارکباد کی قرارداد سمیت متعدد قراردادیں کثرت رائے سے منظور کی گئیں،
ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چئیر پرسن ذوالفقار علی شاہ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

