راجستھان: پاکستان کو جنگی دھمکیاں دینے والی بھارتی فوج کا ناقص جنگی معیار ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی ریاست راجستھان میں معمول کی فوجی مشق کے دوران بکتر بند ٹینک اندرا گاندھی نہر میں ڈوب گیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ ٹینک کی نہر پار کرنے کی تربیتی مشق کے دوران پیش آیا۔
بھارت میں فوجی مشقوں کے دوران حادثات کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ جون 2024 میں لداخ میں دریا عبور کرنے کے دوران ٹینک بہہ جانے سے پانچ فوجی اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے، جبکہ اکتوبر 2022 میں فائرنگ کی مشق کے دوران ٹینک کی بیرل پھٹنے سے دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔
بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی ناکامی کے بعد اب بھارتی فوج کے ٹینک بھی ناکارہ ثابت ہو رہے ہیں، جس سے بھارتی افواج کی مجموعی تربیت اور حفاظتی اقدامات پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ معمولی نہر عبور نہ کر سکنے والا ٹینک جنگی حالات میں کس حد تک مؤثر ہو سکتا ہے، اس پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

