Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن، صارفین پریشان

      پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر،پاک بحریہ کے سربراہ اور پاک فضائیہ کےسربراہ اور مسلح افواج کی جانب سےمیجر محمد اکرم شہید کو خراجِ عقیدت پیش

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کےسربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سےمیجر محمد اکرم شہید، نشانِ حیدر کے 54ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں ہلی سیکٹر (مشرقی پاکستان) میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے غیر معمولی جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔19 مئی 1971 کو انہوں نے اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوطی سے تھامے رکھا اور دشمن کو کسی قسم کا جنگی فائدہ حاصل کرنے نہ دیا۔ بعد ازاں 3 دسمبر 1971 کو انہیں دشمن کے مضبوط قلعہ بند مورچوں پر حملے کا حکم ملا۔ وہ بے مثال عزم کے ساتھ پیش قدمی کرتے ہوئے دشمن کے تین ٹینک تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ بہادری سے لڑتے رہے۔

    5 دسمبر 1971 کو انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا، اور جرات و فرض شناسی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔میجر محمد اکرم شہید کی لازوال بہادری پاکستان کی مسلح افواج کی ناقابلِ تسخیر روح کی روشن علامت ہے۔ ان کی قربانی آج بھی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور وطنِ عزیز کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔آج مسلح افواج پاکستان کے تمام شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے عزم کی تجدید کرتی ہیں۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی، جن کی قربانیاں تاریخِ پاکستان میں سنہری حروف سے لکھی گئی ہیں۔

    Related Posts

    ’’جے ویکھاں میں عملاں ولے’’ توفیق بٹ کا کالم

    آبنائے ہرمز بند رہے گی،ہر ایرانی کے خون کا بدلہ لیں گے،رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا پیغام

    وزیراعظم مختصر دورے پر سعودی عرب روانہ،سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا

    مقبول خبریں

    مہاکمبھ کی ‘جادوئی آنکھوں’ والی مونالیزا فرمان خان کی ہو گئیں: کیرالہ میں پولیس پروٹیکشن میں بین المذاہب شادی!

    ”میناب لڑکیوں کا اسکول“ ٹوما ہاک میزائل کا نشانہ بنا، ہولناک غلطی بے نقاب، پینٹاگون کا اعترافِ جرم!

    ”جنگ تب ختم ہوگی جب میں چاہوں گا، تیل نیچے آئے گا“ ڈونلڈ ٹرمپ صدر امریکا

    فلم وٹی وی کے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    ’’قیامت کا اختیار‘‘ فی الحال محفوظ: ٹرمپ نے اسرائیل کو ایرانی تیل مراکز پر حملوں سے کیوں روکا؟ تین بڑے خدشات بے نقاب

    بلاگ

    ’’جے ویکھاں میں عملاں ولے’’ توفیق بٹ کا کالم

    ”جنگ کے اثرات“ میاں حبیب کا کالم

    سرحد پار سے صنعتی فضلے کا ریلا: راوی اور ستلج میں بڑھتی آلودگی، ‘آبی جنگ’ کی دستک ،وفاقی دارالحکومت کے 74 فیصد ندی نالے گندے نالوں میں تبدیل!

    ”پٹرول بم “ توفیق بٹ کا کالم

    ”رجیم چینج کا امریکی کھیل“میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.