لاہور:پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت میں تہنیتی قرارداد جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی فیصلہ ملکی قومی سلامتی کے لیے سنگِ میل ہے اور 5 سالہ تعیناتی دفاعی قیادت میں تسلسل اور استحکام کو یقینی بناتی ہے۔
ایوان نے تسلیم کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت ملکی دفاع کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی اور پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

