اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل (27 نومبر) شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 27 نومبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 22 واں اجلاس ہوگا۔

