کیلے فورنیا: واٹس ایپ نے اپنی گروپ چیٹ سروس میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔ گروپ ایڈمنز کی اجارہ داری ختم ،اب صارفین کو اپنی مرضی کے مطابق ٹیگزاپنے نام کے ساتھ لگا سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق آزمائشی بنیادوں پر یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا صارفین کے لیے لائیو ہے، نئے فیچر پر فیڈ بیک کے حصول کے بعد اسے تمام صارفین کے لئے نافذ کردیا جائے گا۔
واٹس ایپ گروپ ممبر ٹیگ نئی سہولت نیا انداز
ڈبلیو اے بی ٹا انفو کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جس طرح ہرخاندان ، دفتر یا ٹیم میں ہر ایک کا کردار ہوتا ہے، جیسے کہ کوچ، منیجر، ماڈریٹر، ایڈیٹر وغیرہ۔ اب آپ واٹس ایپ گروپ میں اپنے نام کے ساتھ ایسا ہی ٹیگ شامل کر سکتے ہیں
اب گروپ کا رکن ہر صارف اپنا ٹیگ سیٹ کر سکتا ہے۔
ٹیگ کی لمبائی 30 حروف تک ہو سکتی ہے۔
خصوصی حروف، لنکس، یا چیک مارکس قبول نہیں کیے جائیں گے۔
ٹیگ صرف اس گروپ میں نظر آئے گا جہاں اسے سیٹ کیا گیا تھا۔
گروپ ایڈمنز مداخلت نہیں کر سکتے۔
ڈیوائسز کو دوبارہ انسٹال کرنے یا تبدیل کرنے کے بعد بھی ٹیگ کو نہیں ہٹایا جائے گا۔
ٹیگ موجودہ اور نئے دونوں گروپوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیچر آپ کو گروپوں، خاص طور پر کلاس گروپس، آفس پروجیکٹس، سپورٹس ٹیموں، کمیونٹی گروپس، یا کسی بھی موضوع پر مبنی گروپس میں واضح طور پر اپنی شناخت کرنے میں مدد کرے گا۔
گروپ میں نام کےساتھ ٹیگ کیسے شامل کریں آئیے جانیں!
1: واٹس ایپ کھولیں اور جس گروپ کو آپ ٹیگ کرنا چاہتے ہیں اسے کھولیں۔
2: گروپ کی معلومات پر جائیں اور فہرست میں اپنا نام ٹیپ کریں۔
3: اپنا مطلوبہ ٹیگ ٹائپ کریں۔
4: کلک کریں محفوظ کریں، اور آپ کا ٹیگ پورے گروپ کو نظر آئے گا۔

