ڈھاکا: بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے اپنے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی اور یہ کارنامہ انجام دینے والے ٹیسٹ تاریخ کے 11ویں کھلاڑی بن گئے۔
A celebration for the ages — Mushfiqur Rahim marks his 100th Test with a magnificent hundred. 🇧🇩❤️
Day 2 | 2nd Test | Dutch-Bangla Bank Bangladesh 🆚 Ireland Test Series 2025
19-23 Nov 2025 | 9:30 AM | SBNCS, Dhaka#Bangladesh #TheTigers #BCB #BANvIRE #Ireland #BANvsIRE… pic.twitter.com/bvCz3yhad0
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) November 20, 2025
اس سے قبل جاوید میانداد، رکی پونٹنگ، گریم اسمتھ، ہاشم آملہ، جو روٹ اور ڈیوڈ وارنر جیسے لیجنڈ بلے باز یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 99 رنز پر ناقابل شکست واپسی کے بعد مشفق الرحیم نے دوسرے دن جمعرات 20 نومبر کو ایک رن بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ تاہم، بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے، 214 گیندوں پر 106 رنز بنانے کے بعد روانہ ہوگئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں صرف پانچ چوکے لگائے۔
سویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں دو نام شامل ہیں۔ مایہ ناز بلے باز جاوید میاں داد اور انضمام الحق نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ جاوید میانداد نے یکم دسمبر 1989 میں بھارت کے خلاف 145 رنز کی کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ انضام الحق نے بھارت کے خلاف اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی تھی۔ انہوں 184 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جامع اننگز اور 47 رنز کی جیت کے بعد بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔ دوسرے دن لنچ تک 5 وکٹوں پر 387 رنز تک پہنچ گئے، لٹن داس 103 اور مہدی حسن میراز 30 رنز کے ساتھ کھیل رہے تھے۔اس سے قبل مومن الحق نے 63 اور مشفق علی نے 106 رنز بنائے۔آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی میکبرائن اب تک سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

