Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن، صارفین پریشان

      پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی فورسز سے متعلق ریمارکس پر شدید ردِعمل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے صوبے میں جاری سیکیورٹی آپریشنز سے متعلق ’توہین آمیز‘ ریمارکس پر سیاست دانوں، مذہبی رہنماؤں اور صحافیوں کی جانب سے سخت مذمت سامنے آئی ہے۔

    یادرہے یہ متنازع ریمارکس وزیراعلیٰ آفریدی کی ایک روز قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سامنے آئے تھے، جب انہیں ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ سونگھنے والے کتے لاکر عبادت گاہوں کی حرمت پامال کی گئی اور انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے بارے میں بھی توہین آمیز ریمارکس دیے۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی کے ریمارکس کی مذمت کی، جب کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے اسے ’مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش‘ قرار دیا۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’میں ایسے کسی بھی بیان کی مذمت کرتا ہوں جو ہماری مسلح افواج کی عزت اور قربانی کو کمزور کرنے کی کوشش کرے۔ مٹی کے بہادر سپوت ہمارے صوبے کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، اور ان کے جذبے پر سنسنی خیز انداز میں سوال اٹھانا صرف ان کے حوصلے اور عوامی تحفظ کو نقصان پہنچاتا ہے۔

    گورنر نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چاہیے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خیبر پختونخوا کی سلامتی اور اتحاد کو سیاسی دکھاوے سے بالاتر رکھیں، ہمارے صوبے کی سیکیورٹی کی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہوں تاکہ دیرپا امن اور استحکام حاصل کیا جا سکے، بالآخر عوام ہی آئندہ انتخابات میں احتساب کریں گے۔

    ایمل ولی خان، صدر اے این پی

    اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے بھی سہیل آفریدی کو خبردار کیا کہ وزیراعلیٰ کے منصب کے لیے سنجیدگی اور بلوغت ضروری ہے، صوبے کا وزیراعلیٰ تصادم کی راہ اختیار کرے، یہ خیبر پختونخوا کے مفاد میں ہرگز نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا بیان مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے لیے دیا گیا ہے اور کوئی سمجھدار شخص ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، ان کے ریمارکس مساجد کے حوالے سے توہین آمیز ہیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ مزید تناؤ پیدا کریں گے۔

    سربراہ اے این پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ اختلافات اور غلط فہمیوں کو بڑھانے کے بجائے انہیں کم کرے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے حالات میں صوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟

    ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو بھی عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے اور وزیراعلیٰ کو ان کا پروٹوکول ملنا چاہیے، تاہم سہیل آفریدی کو بھی اپنی حیثیت کی اہمیت کا ادراک ہونا چاہیے۔

    سرفراز بگتی، وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان کے وزیراعلیٰ سر فراز بگٹی نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کےغیر ذمہ دارانہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے دشمن کے بیانیے کو مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیا۔انہوں نے اپنے خیبر پختونخوا کے ہم منصب کو یاد دلایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے خیبر پختونخوا تک ہزاروں جانوں کی قربانی دے کر امن بحال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان پر قوم اور شہدا کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہیے، کیونکہ سلامتی کے اداروں کا تمسخر کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    طاہر اشرفی چئیرمین پاکستان علما کونسل

    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین نے بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ریمارکس پر اظہار مذمت کرتے ہوئے انہیں گمراہ کن قرار دیا۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مساجد کے بارے میں کی گئی تقریر قابلِ افسوس ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے بیان نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

    Related Posts

    ’’جے ویکھاں میں عملاں ولے’’ توفیق بٹ کا کالم

    آبنائے ہرمز بند رہے گی،ہر ایرانی کے خون کا بدلہ لیں گے،رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا پیغام

    وزیراعظم مختصر دورے پر سعودی عرب روانہ،سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا

    مقبول خبریں

    مہاکمبھ کی ‘جادوئی آنکھوں’ والی مونالیزا فرمان خان کی ہو گئیں: کیرالہ میں پولیس پروٹیکشن میں بین المذاہب شادی!

    ”میناب لڑکیوں کا اسکول“ ٹوما ہاک میزائل کا نشانہ بنا، ہولناک غلطی بے نقاب، پینٹاگون کا اعترافِ جرم!

    ”جنگ تب ختم ہوگی جب میں چاہوں گا، تیل نیچے آئے گا“ ڈونلڈ ٹرمپ صدر امریکا

    فلم وٹی وی کے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    ’’قیامت کا اختیار‘‘ فی الحال محفوظ: ٹرمپ نے اسرائیل کو ایرانی تیل مراکز پر حملوں سے کیوں روکا؟ تین بڑے خدشات بے نقاب

    بلاگ

    ’’جے ویکھاں میں عملاں ولے’’ توفیق بٹ کا کالم

    ”جنگ کے اثرات“ میاں حبیب کا کالم

    سرحد پار سے صنعتی فضلے کا ریلا: راوی اور ستلج میں بڑھتی آلودگی، ‘آبی جنگ’ کی دستک ،وفاقی دارالحکومت کے 74 فیصد ندی نالے گندے نالوں میں تبدیل!

    ”پٹرول بم “ توفیق بٹ کا کالم

    ”رجیم چینج کا امریکی کھیل“میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.