راولپنڈی: وطنِ عزیز کیلئے اپنی جانیں نثار کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت چار شہداء کی دوسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پوری قوم ان بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی سلامتی اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید نے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ اسی آپریشن میں نائیک خوشدل خان شہید، نائیک رفیق خان شہید اور لانس نائیک عبدالقدیر شہید نے بھی مادرِ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہداء نے آخری سانس تک وطن کے دفاع کی قسم نبھائی۔ ان کی بہادری، حب الوطنی اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قوم ان لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کو امن، استحکام اور فخر سے سرشار کیا۔

