Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میڈیکل بل ادانہ ہونے پر نجی اسپتال نے نوزائیدہ بچہ فروخت کردیا، مقدمہ درج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی : (خصوصی رپورٹ)کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ایسا لرزا دینے والا واقعہ سامنے آیا کہ جان کر دل دہل جائے… ایک نجی ہسپتال نے صرف بل کی ادائیگی کے عوض ایک نومولود بیچ دیا۔ یہ ہے اس ملک میں صحت کے نام پر کاروبار کی اصل اور بھیانک تصویر۔

    ذرائع کے مطابق شمع نامی خاتون زچگی کے معائنے کے لیے ہسپتال پہنچی، جہاں ڈاکٹر نے آپریشن کی رقم مانگی۔ جب خاتون نے بتایا کہ پیسے نہیں ہیں… تو ڈاکٹر نے “راستہ” بتاتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون بچہ لینے کے لیے تیار ہے، اور وہ آپریشن سمیت تمام اخراجات ادا کر دے گی، بدلے میں نومولود بچے کو اس کے حوالے کرنا ہوگا۔
    آپریشن ہوا۔ بچہ پیدا ہوا۔ اور پھر — وہ بچہ ماں کی گود کے بجائے، ہسپتال کے “ڈیل” کے تحت اُس خاتون کے ہاتھ بیچ دیا گیا۔
    والد سارنگ نے جب معاملے کی حقیقت جانی تو زمین اس کے پیروں تلے کھسک گئی۔ اس نے فوراً مقدمہ درج کروایا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جس خاتون نے نومولود لیا، وہ اسے پنجاب میں مزید پیسوں پر آگے فروخت کرچکی ہے۔ پاکستان میں نجی ہسپتالوں نے صحت کے نام پر منافع خوری کی وہ حدود بھی پار کرلی ہیں جو تاریخ میں بدترین سمجھی جاتی رہی ہیں۔ ایک طرف غریب عوام علاج کے لیے ترستے ہیں، اور دوسری طرف ان ہسپتالوں کا اخلاق یہ ہے کہ زندہ چلتا پھرتا انسان بھی اب ان کے لیے “بل ادا کرنے کا ذریعہ” بن گیا ہے۔
    اس کیس نے ثابت کر دیا:
    غریب کی زندگی اور عزت کی قیمت یہاں پیسوں سے ناپی جاتی ہے
    ماں کی ممتا، بچے کا حق سب ہسپتالوں کے اخراجات کے نیچے دفن کر دیئے گئے۔ کیا حکومت صرف مقدمہ درج کرنے پر اکتفا کرے گی؟ یا پھر ان لائسنس یافتہ سفاک کاروباری ہاؤسز سے صحت کے نام پر چلنے والی یہ انسانوں کی خرید و فروخت واقعی بند کروائے گی؟ یہ کیس صرف ایک خبر نہیں یہ ایک صداقت کی چیخ ہے۔ اور یہ چیخ پورے ملک کے ان نجی ہسپتالوں تک پہنچنی چاہیے جو علاج کے نام پر بازار لگائے بیٹھے ہیں۔

    Related Posts

    ہسپتال میں غفلت: ناتجربہ کار نوجوان کی مریضہ کو ٹیکہ لگانے کی ویڈیو وائرل، بالاحکام خاموش

    پنجاب میں ترقی کا فوکس کوئی ایک شہر نہیں،: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملتان کا دورہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

      اسسٹنٹ کمشنرپسرور کی ہسپتال کی آمد، مختلف شعبوں کی چیکنگ

    مقبول خبریں

    ہسپتال میں غفلت: ناتجربہ کار نوجوان کی مریضہ کو ٹیکہ لگانے کی ویڈیو وائرل، بالاحکام خاموش

    پنجاب میں ترقی کا فوکس کوئی ایک شہر نہیں،: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملتان کا دورہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

    پسرور میں گرین بس سروس کے حوالے سے اہم پیش رفت

    میرا بیٹا روسی ارب پتی کی جانب سے کی گئی شادی کے اخراجات کی رقم واپس کر دے گا، صدر ٹرمپ

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کا کریک ڈاؤن، 23 دہشت گرد گرفتار، ساہیوال سے را کا دہشت گرد بھی پکڑا گیا

    بلاگ

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    خلیج اور فارس کی جنگ—امکانات، اثرات اور پاکستان کی حکمتِ عملی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.