پسرور (محمد اشفاق – بے نقاب نیوز)
: اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر دوپہر ایک بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال پسرور کا دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں (او پی ڈیز) کا معائنہ کیا اور وہاں کا نظم و ضبط دیکھا۔ معائنے کے دوران تمام او پی ڈیز میں ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی پائی گئی۔



