لاہور:(حافظ نعیم )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں پنجاب میں اب کسی غریب اورکمزورکی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا،نئےپراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےقبضہ مافیاکا مستقل راستہ روک دیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےاپنےبیان میں کہا 40، 40 سال زمینوں پرقبضے کےکیسزعدالتوں میں چلتے تھےلیکن فیصلے نہیں آتےتھے،اب قبضےکےہرکیس کافیصلہ 90 روزمیں ہوگا،مریم نواز پنجاب کےسسٹم کوحقیقت میں ریاست ہوگی،ماں،جیسا ماڈل بنارہی ہیں،پنجاب میں کسی کوغیر قانونی سرگرمیوں،اسلحے کی نمائش اورخوف ہراس پھیلانےکی اجازت نہیں ہوگی۔
عظمیٰ بخاری نےکہاکہ پنجاب کےعوام کےحقوق کاتحفظ اورکاروبارکےلئےسازگار ماحول فراہم کرنامریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،پنجاب میں ترقی اورگورننس کاجوٹرینڈ مریم نوازنےمتعارف کروایاوہ باقی صوبوں کیلئےرول ماڈل بن چکاہے،مریم نوازپنجاب کےعوام کامعیارزندگی بہترسےبہتر بنانے کےلئےروزانہ نئے پروجیکٹ شروع کررہی ہیں،وسائل اورفنڈزکادرست استعمال،میرٹ اورشفافیت پنجاب کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔

