پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خرم ذیشان نے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب واضح اکثریت سے جیت لیا ہے ۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کیئے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار تاج آفریدی نے 45 ووٹ حاصل کیئے ۔
ووٹنگ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی ۔صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل پولنگ کے لیے ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیئے ۔
خیبر پختونخوا کے کُل 145 ارکانِ اسمبلی سینیٹ کی اس نشست کے لیے ووٹ دینے کے اہل ہیں، جب کہ کامیابی کے لیے کم از کم 75 ووٹ درکار تھے ۔

