لاہور:(حافظ نعیم)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ، مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہےمحلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔
مساجد کی تعمیر ومرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل
وزیراعلی نے اعلان کیا کہ حکومت پنجاب ضروریات کے لئے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ جبکہ مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اجتماع کے لئے رائے ونڈ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل دی گئی۔
پنجاب میں بھی سائبر کرائم سیل کے قیام کا اہم فیصلہ
رائے ونڈ کی سڑکوں پر گڑھے بھی مرمت کرکے پر کردئیے گئے۔رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رائے ونڈ اجتماع کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ز کو آئمہ کرام کے پاس خود جانے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری طرف پنجاب میں سائبر کرائم سیل تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شرپسندی کیلئے مساجد استعمال کرنیوالوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کا فرض
مذہبی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اقدامات کی تحسین کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل پانچواں اجلاس منعقد ہوا وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب بھر میں تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں با جماعت اداکی جارہی ہیں۔ مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے،مسجدکا تقدس برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ جبکہ شرپسندی کے لئے مساجد استعمال کرنے والوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کا فرض ہے۔
پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل رکاوٹیں کھڑی کرنا آسان ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہےکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میری پہلی ترجیح ہے، شہریوں کی بہتری اور امن وامان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہےہیں۔لاہور میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حق دار کو اس کا حق مل جائے اس سے بڑی خوشی کی کوئی بات نہیں ہو سکتی، پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل، اس میں رکاؤٹیں کھڑی کرنا آسان ہے، بیورکریسی کے اتنے مسائل ہیں کہ لوگ نیا کاروبار شروع کرنے سے قبل ہی پریشان ہو جاتے ہیں۔
جائز کاموں کیلئے بھی رشوت، سفارش کا سہارا لینا پڑے تو یہ حکومتی ناکامی ہے، وزیراعلی
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات محسوس ہونی چاہیے کہ ریاست جائز کاموں میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، اگر عوام کو جائز کاموں کے لیے رشوت، سفارش اور تکلیف اٹھانی پڑے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔مریم نواز نے افسران کو ہدایت کہ وہ لوگوں کے لیےکاروبار میں آسانیاں پیدا کریں، جو افسران و شعبہ جات لوگوں کو سہولیات میسر کریں گے، انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے سراہا جائے گا۔
ای بزنس پروگرام، ایک ہی چھت تلے تمام این او سیز دینے کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اجلاس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بز نس پروگرام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ای بزنس کے لیے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام محکموں کو این او سی کے معاملات ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ای بزنس کی زیر التوا درخواستوں کا ہفتہ وار جائزہ لے کر فوری فیصلے کیے جائیں۔

