Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس مکمل، دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، جب بھارت نے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیا۔ آج 27 اکتوبر کو بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

    لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری، آج یومِ سیاہ کو تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔ 1947 میں تقسیمِ ہند کے وقت کشمیر کی مقامی قیادت نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا تھا، تاہم مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان سے الحاق کے بدلے میں فوجی مدد مانگی تھی، جسے بھارت نے غیر قانونی طور پر قبول کر لیا۔ اس کے بعد بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ جمایا۔

    بھارت نے کشمیر میں تقریباً 10 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے کشمیری عوام پچھلے 78 سال سے بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر بغیر کسی آئینی اور اخلاقی جواز کے غاصبانہ قبضہ کیا تھا، جس کے بعد سے کشمیری عوام مسلسل جبر، تشدد اور قتل و غارت کا سامنا کر رہے ہیں۔

    5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی، جس کے بعد کشمیریوں پر ظلم و جبر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ اس فیصلے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب ہوئی، جہاں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

    ہندوستانی افواج اب تک مقبوضہ کشمیر میں تقریباً دو لاکھ کشمیریوں کو شہید کر چکی ہیں، جب کہ ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ ہزاروں خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی، اور ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ سے زائد املاک کو نذرِ آتش کیا جا چکا ہے۔

    2019 سے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی طویل ترین بندش جاری ہے، جس سے کشمیری عوام کو اپنی آواز عالمی سطح پر پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں پانچ قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں، لیکن ان میں سے ایک پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔

    ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بیہمانہ مظالم میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) ملوث ہے۔ جینوسائیڈ واچ نے پہلے ہی دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مہم سے خبردار کر دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فروری 2023 میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں کو مسمار کرنے اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی تھی۔

    پاکستان میں یومِ سیاہ منانے کا مقصد دنیا کو بھارت کے ظالمانہ فعل سے آگاہ کرنا ہے تاکہ کشمیری عوام کے حقوق اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا جا سکے۔ اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف کشمیریوں کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے بلکہ بین الاقوامی برادری کو کشمیر کی صورتحال پر سخت موقف اختیار کرنے کی ترغیب دینا بھی ہے۔

    لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منا رہے ہیں، جس میں مختلف احتجاجی ریلیاں، سیمینارز اور جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں کی حالت زار کی طرف دلائی جا سکے۔

    Related Posts

    کرم ایجنسی،خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 7 فتنہ الخوارج ہلاک، پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بے گناہ ثابت ہونیوالے افراد کی فوری رہائی کا حکم، امام مسجد کا اعزازیہ بڑھا کر 25 ہزار ماہانہ کردیا گیا

    جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ

    مقبول خبریں

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.