Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کی مہمان کرکٹ ٹیم اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لئے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

    وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات اور گفتگو کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/10/tweeload_mvevx1r2.mp4

    وزیراعظم نے کہا کہ جاری کرکٹ سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کئے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز نے بھی اپنے عمدہ کھیل سےدنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی کی طرح شاندار کھیل پیش کرے گی ۔ وزیر اعظم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں ہے بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے کا سبب بھی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل بھائی چارے اور امن کو فروغ دیتا ہے، اس کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لئے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقن ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی گرمجوشی پر شکریہ ادا کیا

    ۔ انہوں نے بتایا کیا کہ سیریز ایک یادگار تجربہ رہا اور وہ پاکستانی شائقین کی بھرپور حمایت اور داد سے لطف اندوز ہوئے۔ عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت جام کمال ، وفاقی وزیر داخلہ و چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

    Related Posts

    پنجاب کے سرکار ی ملازمین کومبارک،وفاق کی طرزپرتنخواہوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،32سالہ خاتون ہلاک

    وزیرِ پیٹرولیم کا آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ اجلاس

    مقبول خبریں

    پنجاب کے سرکار ی ملازمین کومبارک،وفاق کی طرزپرتنخواہوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،32سالہ خاتون ہلاک

    وزیرِ پیٹرولیم کا آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ اجلاس

    قصداً ’نو بال‘ پھینکنے پر اب ملے گی سخت ترین سزا، کرکٹ میں نیا اصول نافذ

    مودی جی! غرور چھوڑ کر طلبہ کی آواز سنیں اور ان کے 3 مطالبات فوری پورے کریں‘، راہل گاندھی

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.