لاہور:(حافظ نعیم )میٹرک کے امتحانات دینے والے صوبہ بھر کے لاکھو ں طلباءکے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔
محکمہ تعلیم نے نہم اور دہم جماعت کے سمارٹ سلیبس کی باضابطہ منظوری دے دی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ررواں سال طلباء مختصر سلیبس کی تیاری کرکے نہم و دہم کا امتحان دے سکیں گےاور سمارٹ سلیبس آج سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ گیارہویں کا سمارٹ سلیبس آئندہ ہفتے میں اپ لوڈ کردیا جائے گا۔

