Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

      چانددیکھنے کا جھگڑا ختم، محکمہ موسمیات نے چاند کی رویت کا سالانہ کیلنڈر جاری کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    “مریم نواز ہنر مند نوجوان “پروگرام کے تحت لاکھوں کی ٹریننگ مکمل، ہزاروں بر سرروزگار ہوگئے

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(حافظ نعیم )”مریم نواز کے ہنرمند نوجوان“ پروگرام کے تحت پنجاب میں چند ماہ میں 1لاکھ80 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ کا نیا ریکارڈ،75ہزا ر سے زائد ہنر مند نوجوان برسر روزگار، 15ہزار انٹرنیشنل اداروں میں روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے
    رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا اداروں سے ٹریننگ حاصل کرنے والے ساڑھے 27 ہزار سے زائد نوجوان برسرروزگار ہو گئے۔ یادرہےپنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اداروں سے 45ہزار اور پنجاب سکلزڈویلپمنٹ فنڈزسے تربیت یافتہ 1428 نوجوانوں کو روزگار مل گیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گارمنٹ سٹی سے ٹریننگ حاصل کرنے والی 350طالبات بھی برسرروزگار ہوگئیں ۔
    پہچان سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فار ٹرانس جینڈرزکے تحت 450 ٹرانس جینڈرز کو بھی نوکریاں مل گئیں ۔پنجاب میں ٹیکنیکل ٹریننگ میں گزشتہ 5سال کی نسبت 21فیصد سے زائد قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

    ہنر مند نوجوانوں کے لئے مریم نواز فری پرواز کارڈ کا اجرا

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ویژن کے تحت صنعتی ترقی کے لئے انڈسٹری کا نیا سروے کرایا جائے گا جبکہہنرمندنوجوانوں کے لئے مریم نواز فری پرواز کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے دوسری طرف پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے24کنسٹرکشن لیب قائم کی گئیں۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
    بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کنسٹرکشن لیب پراجیکٹ کے تحت 830 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل، 1178 کی ٹریننگ جاری، نئے بیج میں 975 نوجوان شامل ہیں ۔بہاولپور، ملتان، بھکر، میانوالی اور دیگر شہروں میں 2450 نوجوانوں کو کنسٹرکشن کی جدید ٹریننگ دی جائے گی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/10/tweeload_o45pgo73.mp4

     روالپنڈی ، ملتان اور فیصل آباد میں ہاسپٹیلٹی ٹریننگ پروگرام

    ہاسپیٹلٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت 96 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل، 96 کی ٹریننگ جاری،100مزید نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں اگلے فیز میں ہاسپیٹلٹی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گارمنٹ سٹی پراجیکٹ میں 510 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل، 350 برسرِروزگار
    گارمنٹ سٹی پراجیکٹ کے تحت 980 طلبہ کی ٹریننگ جاری،مزید 960 کو ٹریننگ دی جائے گی
    پنجاب بھر میں 2158 ٹریننگ لیب کی اپ گریڈیشن کی جائے گی یادرہے 2158 ٹریننگ لیب سے 28140 طلبہ مستفید ہوتے ہیں۔

    انٹرنیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کےتحت 1 لاکھ 12 ہزار نوجوانوں کی ٹریننگ

    اسی طرح انٹرنیشنل آؤٹ ٹریج پروگرام کے تحت 1لاکھ 12ہزار نوجوانوں کی ٹریننگ دی گئی ہے
    سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کے نئے قواعد و ضوابط کی تشکیل۔سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ میں نیا نصاب تعلیم اور ٹریننگ ماڈیول کی تشکیل دی گئی ۔سال2025-26ء کے دوران 201485نوجوان کی ٹریننگ
    رواں مالی سال میں 15531نوجوانوں کی لوکل ٹریننگ، 4230 کی انٹرنیشنل ٹریننگ کی گئی ۔

    11 ہزار ٹرانس جینڈرز کی “پہچان “سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ٹریننگ

    سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں کہا گیا کہ پہچان سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فار ٹرانس جینڈرزکے تحت ششماہی ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت 11ہزارٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ مکمل۔ ہوچکی ہے 470 ہنرمند ٹرانس جینڈرز برسرروزگار،1300نئے بیج کی ٹریننگ شروع کردی گئی ہے۔
    پہچان سکل پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈرز کو روزگار کے لئے مشینیں اور ضروری آلات بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔۔

    “میں ڈیجیٹل“ پروگرام کے تحت دیہی خواتین کی آئی ٹی ٹریننگ کیلئے 1 ارب کے فنڈز مختص

    ایمپاورنگ رورل وویمن تھرو آئی ٹی پروگرام ”میں ڈیجیٹل“ پر بریفنگ  میں بتایا گیا کہ 3ہزاردیہی خواتین کی آئی ٹی ٹریننگ کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں بہاولپور، سرگودھا، گجرانوالہ، لودھراں اور فیصل آباد کی دیہی خواتین کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔ یکم اپریل 2026ء تک 2100سے زائد دیہی خواتین کی آئی ٹی ٹریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

    Related Posts

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کا تیسرارائونڈ ، افغان وفد ٹی ٹی پی،دہشت گردی کے خلاف کارروائی کےمطالبے پر متفق،کابل کی مداخلت نے نتیجے پر نہ پہنچنے دیا

    نیا وزیراعظم آزادکشمیر کون؟ چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب کے نام سامنے آگئے

    مقبول خبریں

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    پنجاب حکومت کا احسن اقدام، امام مسجد کو 10 ہزار ماہانہ سرکاری تنخواہ ملے گی،مساجد کی تعمیر وترقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.