شمالی وزیرستان:خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خوارج کا فورسز کے کیمپ پر حملہ ناکام بنادیا گیا، خودکش حملہ آور سمیت 4 خارجی ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی، ایک خارجی نےبارود سےبھری گاڑی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی جبکہ 3 مزید خارجیوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی میں تینوں خوارج کو کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیا گیا، واقعے میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
 
		
 
									 
					