بنوں:دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی، لکی مروت میں عسکری و سول قیادت نےدہشت گردی اور فتنہ الخوارج سے پاک کرنےکا مشترکہ عزم ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحدہیں۔اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا کہ پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں، سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔شرکا کی جانب سےاداروں کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
 
		
 
									 
					