Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ حکمت عملی سے گوادر میں پانی کا دیرینہ بحران حل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    گوادر:جیوانی اور گوادر میں حالیہ ہفتوں کے دوران پانی کی شدید قلت کے پیش ِنظر پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت فوری اور مؤثر اقدامات کیے ہیں، جن کے نتیجے میں علاقے میں پانی کے بحران پر قابو پانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

    اکرہ اور سواد ڈیم کے خشک ہونے کے باعث صورتحال مزید خراب ہو گئی تھی، جبکہ شادی کور ڈیم سے گوادر تک جانے والی پائپ لائن سے پانی چوری اور گوادر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے غیر فعال ہونے سے بحران سنگین تر ہو گیا تھا۔

    صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے 29 ستمبر کو گوادر میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں فوری اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں گوادر کے لیے یومیہ 24 لاکھ گیلن اور جیوانی کے لیے 5 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا۔ شادی کور پائپ لائن سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ کیا گیا ہے جو اب یومیہ 12 لاکھ گیلن پانی فراہم کر رہی ہے، جبکہ غیر فعال ڈی سیلینیشن پلانٹ کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے تاکہ پانی کی فراہمی میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد میرانی ڈیم سے واٹر باؤزرز کے ذریعے پانی گوادر منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اور ابتدائی طور پر سات واٹر باؤزرز کی آمد جلد متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سن اسٹار کنوؤں کے لیے پائپ لائن بچھانے کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے، جو بحران کے مستقل حل کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔

    ماہرینِ آب کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مستقبل میں اس طرح کے مسائل میں اضافے کا خدشہ موجود ہے، اس لیے پانی کے تحفظ اور نئے ڈیموں کی تعمیر کو قومی ترجیح بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے پانی کو ضائع ہونے سے روکنے اور مقامی سطح پر ذخیرہ اندوزی کے مؤثر نظام اپنانے کی سفارش کی۔

    گوادر اور جیوانی کی عوام نے پانی کی فراہمی پر پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کا ذریعہ بنیں گے۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی علاقے میں پانی کا بحران مکمل طور پر قابو میں آ جائے گا، اور مستقبل میں ایسے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک پائیدار نظام تشکیل دیا جائے گا۔

    Related Posts

     جعلی پولیس اہلکار گرفتار  

    سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں  اہم اجلاس

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ایاز سلیم کی زیرِ صدارت کرائم ریویو اجلاس

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.